Home Video

Video

آبنائے ہرمز کی جنگ کس موڑ پر ہے؟ ریٹائرڈ ریئر ایڈمرل فیصل علی شاہ...

0
معروف صحافی اور اینکر پرسن منیزے جہانگیر نے اپنے یوٹیوب چینل “منیزے جہانگیر آفیشل” پر پاکستان نیوی کے سابق افسر، ایران میں سابق نیول ایئر اتاشی اور مکران کوسٹ پر خدمات انجام دینے والے ریٹائرڈ ریئر ایڈمرل سید فیصل علی شاہ سے ایران، امریکہ کشیدگی، آبنائے ہرمز، باب المندب اور خطے کی مجموعی عسکری و معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

احتجاج، انٹرنیٹ بندش اور بدلتا شیڈول: آزاد کشمیر انتخابات کن مشکلات کی زد میں

0
آزاد کشمیر انتخابات کو سات روز باقی، سکیورٹی فورسز کی کمی کے باعث شیڈول تبدیل۔ اب پولنگ تین مرحلوں میں ہو گی: 27 جولائی کو میرپور کی 13، 2 اگست کو مظفرآباد کی 9 اور مہاجرین کی 12، جبکہ 10 اگست کو پونچھ کی 11 نشستوں پر۔ الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل: ہر مرحلے میں سخت سکیورٹی مقصد۔ نتائج اسی روز آئیں گے۔ ادھر کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج اور طویل انٹرنیٹ بندش نے انتخابی مہم بری طرح متاثر کر دی۔

10 جولائی کی ڈیڈ لائن کے بعد طورخم پر افغان مہاجرین کی واپسی میں...

0
پاکستان سے افغانستان واپس جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد میں 10 جولائی کی ڈیڈ لائن کے بعد نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاک افغان سرحد کے قریب لنڈی کوتل میں قائم ہولڈنگ کیمپ میں روزانہ چار سے پانچ ہزار افغان شہری ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد طورخم کے راستے افغانستان بھیجے جا رہے ہیں، جبکہ اس مرکز میں روزانہ کی بنیاد پر صرف دو ہزار افراد کو سہولت فراہم کرنے کی گنجائش موجود ہے۔کیمپ میں موجود مہاجرین کا کہنا ہے کہ ٹوکن کے حصول کے لیے انہیں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے، جبکہ شدید گرمی، پینے کے صاف پانی، خوراک، سائے اور دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان اُن کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

عالمی یومِ آبادی: ماہرین نے ہیومن ڈویلپمنٹ کو پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج...

0
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی زیبسٹ یونیورسٹی میں شہید بھٹو فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام “عالمی یومِ آبادی” کے عنوان سے ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں بتایا گیا کہ اس وقت دنیا کی مجموعی آبادی 8 ارب 30 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ پاکستان 25 کروڑ 90 لاکھ سے زائد آبادی کے ساتھ دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے۔

افغان کاروباریوں کو واپسی سے پہلے کاروبار اونے پونے داموں فروخت کرنے کا خدشہ

0
پشاور: افغانستان سے تعلق رکھنے والے اجمل خان گزشتہ 14 برس سے پشاور میں کباڑ کا کاروبار کر رہے ہیں۔ ان کے گودام میں لوہے، پلاسٹک اور دیگر استعمال شدہ سامان کی خرید و فروخت ہوتی ہے، جس سے نہ صرف ان کے اپنے خاندان بلکہ کئی مزدور خاندانوں کا روزگار بھی وابستہ ہے۔ تاہم افغان شہریوں کی واپسی سے متعلق حکومتی پالیسی نے ان کے برسوں پرانے کاروبار اور مستقبل، دونوں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

تیراہ متاثرین کی واپسی کی تاریخ اکتوبر تک مقرر، تحفظات تاحال برقرار

0
وادیٔ تیراہ سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کی اپنے گھروں کو واپسی کا عمل 10 سے 15 اکتوبر تک مکمل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس کا فیصلہ گزشتہ روز مقامی عمائدین کی 24 رکنی کمیٹی، ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی حکام کے درمیان ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ تاہم متاثرہ خاندانوں اور اُن کی نمائندہ تحریک نے تجویز کردہ تاریخ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پاک افغان سرحدی بندش: 9 ماہ میں پاکستانی تاجروں کو 280 ارب، افغانستان کو...

0
پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم تجارتی گزرگاہوں کی گزشتہ نو ماہ سے جاری بندش نے دونوں ممالک کی معیشت کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ کاروباری تنظیموں کے مطابق اس عرصے میں پاکستانی تاجروں کو 280 ارب روپے سے زائد اور افغانستان کو 140 ارب روپے سے زیادہ کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ اس دوران 10 ہزار سے زائد افراد بے روزگار ہو گئے۔

‘مرکزی ملزم بری، پھر عمر قید کس بنیاد پر؟’ ماہرنگ بلوچ کیس پر کھڑے...

0
کیس کے قانونی پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہوئے جائدین دشتی نے دعویٰ کیا کہ استغاثہ کا مقدمہ متضاد بیانات پر مبنی ہے۔ ان کے مطابق مقدمے کا آغاز 29 جولائی 2024 کو گوادر میں ایف سی اہلکار شبیر احمد کی ہلاکت سے ہوا، جس کی ابتدائی ایف آئی آر میں ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ پر صرف اشتعال انگیز تقریر کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں استغاثہ نے ضمنی بیان جمع کرایا، جس میں واقعے کی تاریخ 29 جولائی کے بجائے 27 جولائی درج کی گئی اور "نعمان" نامی شخص کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا۔

پاکستانی والدہ، افغان والد کے بیٹے کی قانونی شناخت کی جنگ، پشاور ہائیکورٹ...

0
کامران خان، جس کی والدہ پاکستانی اور والد افغان ہیں، نے اپنی والدہ کی دستاویزات کی بحالی اور پاکستان میں قانونی رہائش کے حق کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ کامران کا کہنا ہے کہ افغانستان میں نہ اس کا کوئی سہارا ہے، نہ رہائش، اور نہ ہی مستقبل محفوظ دکھائی دیتا ہے۔ اس لیے عدالت سے قانونی تحفظ اور بنیادی حقوق کی فراہمی کی استدعا کی گئی ہے۔قانونی ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے متعدد مقدمات میں پشاور ہائیکورٹ متعلقہ اداروں کو قانون کے مطابق فیصلے کرنے کی ہدایات دے چکی ہے۔ تاہم عدالتی احکامات پر بروقت عمل درآمد نہ ہونے کے باعث متاثرہ افراد کو بار بار عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑتا ہے، بلکہ بعض معاملات میں توہینِ عدالت کی درخواستیں دائر کرنے کی نوبت بھی آتی ہے۔

قصور : مدرسے میں آٹھ سالہ بچے کی ہلاکت، مقدمہ درج، تفتیش جاری

0
قصور کے علاقے راؤ خان والا کے ایک مقامی مدرسے میں آٹھ سالہ بچے ریحان کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ، جس پر لواحقین نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے بعد قتل کا الزام عائد کیا ۔ تھانہ راجہ جنگ میں دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ بچے کے والد کے مطابق 14 جون کی رات مدرسے سے اطلاع ملی کہ ریحان کی طبیعت خراب ہے، بعد ازاں وہ اسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے گئے جہاں اس کی موت کی تصدیق ہوئی۔ مدرسے کے قاری احمد نے تشدد اور جنسی زیادتی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے کے والدین کو اس کے گھر آنے جانے پر اعتراض تھا، جبکہ ریحان مرگی کے مرض میں مبتلا تھا۔ ان کے مطابق بچہ گھر جانے کی ضد کر رہا تھا اور اس دوران اس نے مدرسے کی کھڑکی کی جالیوں سے اپنا سر مارا، جس کے بعد رات کو اس کی طبیعت بگڑ گئی۔ ہسپتال کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم میں ماتھے پر زخم کا نشان اور شرمگاہ میں متاثرہ حالت پائی گئی ہے، تاہم زیادتی اور موت کی وجہ کے حوالے سے حتمی رائے فرانزک رپورٹ کے پتہ چل سکے گی۔