Home Video

Video

مردان میں گردوارے میں سکھ میاں بیوی کا قتل، اقلیتی برادری میں خوف و...

0
خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں نامعلوم مسلح افراد نے گردوارے کے اندر گھس کر سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، جس کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی اور اقلیتی برادری میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پاکستانی ٹرک مالکان کا انوکھا احتجاج — افغان مہاجرین کی گاڑیاں روک لیں

0
پاک افغان سرحد پر خیبر ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن، مال بردار گاڑیوں کے مالکان، مقامی عمائدین، تاجر برادری اور سیاسی رہنماؤں نے پاک افغان شاہراہ پر لنڈی کوتل کے مقام پر پاکستان سے واپس جانے والے افغان مہاجرین کی گاڑیوں کو احتجاجاً روک دیا۔ان کا موقف ہے کہ ان کی سات سو سے زائد مال بردار گاڑیاں گزشتہ ساڑھے آٹھ ماہ سے افغانستان میں پھنسی ہوئی ہیں اور افغان طالبان انہیں واپس آنے کی اجازت نہیں دے رہے۔

32 ماہ سے تنخواہوں سے محروم اے ٹی وی ملازمین کا احتجاج، گھروں میں...

0
ماضی کے معروف نیم سرکاری میڈیا ادارے ’’شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کمپنی‘‘ (اے ٹی وی) کے ملازمین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے دیرینہ مالی مسائل اور ادارے کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ نیشنل پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاج میں خواتین ملازمین، بیواؤں اور متاثرہ خاندانوں کی بڑی تعداد شریک تھی، جو گزشتہ کئی برسوں سے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

بجٹ میں بلوچستان نظرانداز؟ حکومتی و اپوزیشن اراکین اسمبلی آمنے سامنے

0
وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2027-26 کے بجٹ پیش کیے جانے کے بعد بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکانِ قومی اسمبلی اور سینیٹرز نے وفاقی ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)، شاہراہوں کی تعمیر، فنڈز کی تقسیم اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، جبکہ حکومتی ارکان نے بجٹ کا دفاع کرتے ہوئے اسے بلوچستان کی ضروریات سے ہم آہنگ قرار دیا ہے۔

محنت کش خواتین کا حکومت اور صنعت سے 15نکاتی مطالبہ

0
ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن کے زیرِ اہتمام کراچی آرٹس کونسل میں منعقدہ آل پاکستان وومن ورکرز کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک بھر کے کارخانوں میں محنت کش خواتین کے لیے محفوظ ماحولِ کار کو یقینی بنایا جائے، صنفی مساوات قائم کی جائے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیشِ نظر حکومت ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبے سے وابستہ خواتین کارکنوں کے لیے فوری طور پر لیونگ ویج کا اعلان کرے۔

بجٹ 2026-27: حکومت کا ریلیف، اپوزیشن کی تنقید، اتحادیوں کے تحفظات

0
وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2027-2026 کے لیے پیش کردہ 18 ہزار 771 ارب روپے کے بجٹ پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں ایک طرف حکومتی موقف اور دوسری طرف اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے تحفظات موجود ہیں۔

مظفرآباد میں زندگی مفلوج: شٹر ڈاؤن سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

0
آزاد کشمیر میں کالعدم قرار دی جانے والی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جیک) کی کال پر خطے میں مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا تیسرا روز ہے، جس کے باعث مظفرآباد کے شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ بازار، بینک اور میڈیکل اسٹورز تک بند ہیں، جبکہ انٹرنیٹ سروس کی بندش نے روزمرہ زندگی کو مزید مفلوج کر دیا ہے۔

“کرفیو جیسا ماحول ہے جیسے ہم کشمیر پہنچ گئے ہوں، اڈیالہ نہیں”، پی ٹی...

0
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں، وکلاء اور ان کے اہل خانہ کو ایک بار پھر مایوس لوٹنا پڑا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود جیل انتظامیہ کی جانب سے ملاقات نہ کرائے جانے پر پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں نے احتجاج کیا اور جیل کے باہر دھرنا دے دیا۔ واضح رہے کہ عمران خان تقریبا گزشتہ تین سال سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، انکو مختلف کیسز میں کئی کئی سال سزا سنائی گئی ہے۔

لنڈی کوتل میں ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری، تجارت اور...

0
پاک افغان سرحد کے قریب ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کے خلاف مقامی آبادی کا پاک افغان شاہراہ پر احتجاجی دھرنا گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے۔ یہ احتجاج اس وقت شروع ہوا جب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔ دھرنے میں مقامی آبادی، علاقائی عمائدین اور سیاسی رہنما بڑی تعداد میں شریک ہیں اور شدید گرمی کے باوجود احتجاجی کیمپ میں حاضری برقرار ہے۔

ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کیس: سزا معطلی درخواستوں کی سماعت ایک بار پھر...

0
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت اسپیشل پراسیکیوشن ٹیم کی غیر حاضری کے باعث بغیر کسی پیش رفت کے ملتوی کر دی گئی۔ اگلی سماعت چار جون کو ہوگی۔ایمان مزاری کے وکیل جبران ناصر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کی کارروائی سے یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ ریاست ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو جیل میں رکھنے کے لیے بہانے تراش رہی ہے۔ ایمان مزاری کی والدہ اور سابق وفاقی وزیر شیری مزاری نے کہا کہ عدالتی کارروائی دیکھ کر یہ سوال ذہن میں اٹھتا ہے کہ انصاف کیوں نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہی چاہتے ہیں کہ اپیل منظور کی جائے یا مسترد، لیکن کیس کو طول کیوں دیا جا رہا ہے۔