Home Video
Video
لاپتہ بیٹی کا انتظار — دو سال، کوئی سراغ نہیں
فیصل آباد کی رہائشی نبیلہ کی بہن کو غائب ہوئے تقریباً دو سال بیت چکے ہیں۔ بیس سالہ لڑکی کے پاس نہ موبائل فون تھا، نہ کسی سے کوئی رابطہ — پھر بھی وہ ایک دن گھر سے نکلی اور واپس نہ آئی۔ خاندان نے پولیس کے چکر لگائے، درخواستیں دیں، لیکن ہر بار ایک ہی جواب ملا: "گھر جائیں، بچی خود واپس آ جائے گی۔" فیصل آباد پولیس گزشتہ چار سالوں میں اغوا ہونے والی 118 خواتین کو بازیاب کروانے میں ناکام رہی ہے — جن میں 28 شادی شدہ اور 90 غیر شادی شدہ خواتین شامل ہیں۔آئی جی پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں 3258 خواتین تاحال لاپتہ ہیں۔
اسلامیہ کالج میں خاتون استاد سے مبینہ بدتمیزی، اساتذہ کی ہڑتال اور ہراسمنٹ کمیٹیوں...
اسلامیہ کالج پشاور یونیورسٹی میں خاتون استاد گل رخ کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے واقعے نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی جامعات میں خواتین اساتذہ اور طالبات کتنی محفوظ ہیں؟ یہ واقعہ نہ صرف تعلیمی ماحول پر سوالیہ نشان ہے بلکہ جامعات میں قائم ہراسمنٹ شکایتی کمیٹیوں کی کارکردگی اور شفافیت کو بھی کٹہرے میں لے آیا ہے۔ واقعے کے بعد ٹیچنگ اسٹاف ایسوسی ایشن نے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا جبکہ طلبہ اور قانونی ماہرین نے بھی شکایتی نظام میں اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔
صومالی بحری قذاقوں کے قبضے میں موجود پاکستانی عملے کی رہائی کے لیے اہلخانہ...
صومالیہ کے قریب بحیرۂ عرب میں بحری قذاقوں کے قبضے میں موجود تیل بردار جہاز ”ایم ٹی آنر 25“ میں سوار پاکستانی عملے کے اہلخانہ نے حکومتِ پاکستان سے اپنے پیاروں کی فوری اور محفوظ رہائی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ واقعے کو تین ہفتوں سے زائد عرصہ گزر چکا ہے لیکن یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے اب تک کوئی واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی۔
“ہم حکومت سے کچھ نہیں چاہتے، بس امن اور اپنے گھر واپسی چاہتے ہیں”
ضلع خیبر کے مقامی باشندے محمد ایاز پچھلے تین مہینوں میں دوسری بار نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں۔ وہ اپنے قبیلے آکاخیل کے میدانی علاقوں سے حال ہی میں نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے اندراج کے لیے قائم مرکز میں پہنچے، تاہم قبیلے کے عمائدین نے ان سے شناختی کارڈ کی کاپی اور موبائل نمبر لے کر کہا کہ باقاعدہ اندراج کے لیے بعد میں رابطہ کیا جائے گا۔ کئی مہینے گزر جانے کے باوجود ضلع خیبر کے بے گھر خاندانوں کو مالی معاونت کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے اور شکایات برقرار ہیں۔
سندھ کے تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات، مہران یونیورسٹی کا تازہ کیس
سندھ کے تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ جنسی ہراسانی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کے خلاف متاثرہ طالبات کے والدین سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ تازہ ترین واقعہ حیدرآباد کے قریب ضلع جامشورو میں قائم مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے سامنے آیا ہے۔ ہراسانی کی شکار طلبہ کے والد کھتے ہیں ھم نے اپنی بیٹی کو مرنے نھیں پڑھنے کے لیے بھیجا تھا۔ یونیورسٹی نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے جس نے متاثرہ طالبہ، ان کے والد اور ملزم پروفیسر کے بیانات قلم بند کیے ہیں۔
باڑہ میں ڈرون حملوں میں بے گناہ شہری نشانے پر، سات مئی کو پشاور...
ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں بدامنی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ گزشتہ روز اکاخیل علاقے میں ایک گھر پر ڈرون حملے میں چودہ سالہ بچی جاں بحق اور کئی خواتین و بچے شدید زخمی ہو گئے، جو اس وقت پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ اس پس منظر میں باڑہ سیاسی اتحاد نے سات مئی کو پشاور میں بڑے احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
گجراتی زبان اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے کراچی میں فیسٹیول کا...
کراچی میں گجراتی کمیونٹی نے ایک رنگارنگ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کیا جس میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ فیسٹیول کا بنیادی مقصد گجراتی زبان اور ثقافت کو زندہ رکھنا اور برادری کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا تھا۔ فیسٹیول کے منتظمین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کی مادری زبان گجراتی تھی، لیکن ریاست کی عدم توجہی کے باعث یہ زبان آہستہ آہستہ معدوم ہوتی جا رہی ہے۔
گلگت بلتستان انتخابات: جنرل نشستوں پر 19 خواتین امیدوار میدان میں
گلگت بلتستان میں 7 جون کو ہونے والے عام انتخابات جوں جوں قریب آ رہے ہیں، سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچتی جا رہی ہیں۔ اس بار ایک نمایاں اور حوصلہ افزا پہلو یہ ہے کہ خواتین نے بھی بھرپور انداز میں انتخابی دنگل میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 24 جنرل نشستوں پر مقابلے کے لیے 19 خواتین امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں — جو گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں ایک واضح اور قابلِ ذکر اضافہ ہے۔
ٹرانس جینڈر خاتون سے اجتماعی زیادتی، بیشتر ملزمان اب بھی فرار
کراچی میں ڈانس کے شعبے سے وابستہ ٹرانس جینڈر خاتون نور ہرا کو اغوا کے بعد اجتماعی جنسی زیادتی اور جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک فنکشن سے گھر واپس لوٹ رہی تھیں۔ پولیس اب تک صرف ایک ملزم کو گرفتار کر سکی ہے جبکہ دو ملزمان اب بھی فرار ہیں۔
کراچی پریس کلب کے باہر آواز اٹھانے کی سزا: بلوچ خواتین کی...
کراچی پریس کلب کے باہر فٹ پاتھ پر کھڑی ایک ماں، اس کی بیٹی اور دو کم عمر بچیاں — صرف اتنا جاننا چاہتی تھیں کہ ان کا لاپتا بھائی اور بیٹا کہاں ہے۔ یہ جرم اتنا بڑا تھا کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ گزشتہ ہفتے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما فوزیہ بلوچ کو ان کی والدہ اور دو کم عمر بچیوں سمیت کراچی پریس کلب کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔ چوبیس گھنٹے تھانے میں گزارنے کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے فوری رہائی کا حکم دے دیا۔









