Home Video
Video
سندھ ہائی کورٹ کا ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کیس کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت...
سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں گرفتاری کے بعد مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے ورثاء سندھ ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر شدید مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں جس میں اڑھائی سال کی سماعت کے بعد یہ مقدمہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے نکال کر سیشن کورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ورثاء نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمپیوٹر سائنس لیکچرار کی مبینہ جبری گمشدگی، پشاور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کردئیے
خیبرپختونخوا میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ ایک بار پھر منظرعام پر آ گیا ہے۔ ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے محمد نعیم اپنے بھائی زاہد اللہ کی بازیابی کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر چکے ہیں۔ زاہد اللہ، کوہاٹ ڈگری کالج میں کمپیوٹر سائنس کے لیکچرار تھے، جنہیں 7 اپریل کو مبینہ طور پر کالج کے احاطے سے نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے۔ اس واقعے کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
حکومتی اعلانات کے باوجود واپس جانے والے افغان مہاجرین کے مسائل میں کوئی کمی...
محمد شعیب اکوڑہ خٹک سے چھ روز قبل لنڈی کوتل پہنچے، تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ اُن کے افغانستان واپس جانے کی ضروری کارروائی کب مکمل ہوگی۔ اُن کے خاندان کے تمام افراد ایک ہی خیمے میں مقیم ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ پاکستانی حکام اور افغان طالبان کے نمائندوں کے وعدوں کے باوجود واپس جانے والے افغان مہاجرین کے مسائل میں کوئی کمی نہیں آئی۔
بیوی، بیٹیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
فیصل آباد کے مکوآنہ کے علاقے علی گارڈن میں گھریلو تنازعات کے باعث ایک شخص نے اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ واقعے کے چند گھنٹوں کے اندر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
افغان شوہر کی رہائی کیلئے خاتون کی پشاور ہائیکورٹ سے رجوع، مہاجرین کیسز میں...
پشاور ہائیکورٹ میں افغان شہریوں سے متعلق کیسز میں اضافے کے درمیان ایک خاتون سعدیہ بی بی اپنے شوہر کی رہائی کے لیے عدالت پہنچ گئیں۔ سعدیہ بی بی کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر، جو افغان شہری ہیں، کو دو ماہ قبل پولیس نے گرفتار کر کے جیل منتقل کیا تھا جس کے بعد ان کے گھر کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔
48 گھنٹوں کے اندر لکی مروت میں بچیوں سے زیادتی کے دو اندوہناک واقعات
ضلع لکی مروت میں بچوں کے خلاف جنسی تشدد کی لہر نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ صرف ایک ماہ کے دوران تین معصوم بچیوں کو ہوس کا نشانہ بنایا گیا، جن میں سے ایک 3 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔
میرپورخاص: میڈیکل طالبہ کی خودکشی — ہراسانی، بے انصافی اور ایک ٹوٹا ہوا خواب
میرپورخاص کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں 8 اپریل کو بیس سالہ میڈیکل طالبہ فہمیدہ لغاری نے گھر میں موجود پستول سے فائر کرکے اپنی زندگی ختم کرلی۔ فہمیدہ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو سے وابستہ محمد میڈیکل کالج میں تھرڈ ایئر کی طالبہ تھیں۔خاندان کے مطابق کالج کا ایک استاد عابد لغاری اور دیگر افراد فہمیدہ کو مسلسل ہراساں کررہے تھے۔ صوبائی وزیر ذوالفقار شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا۔ ایس ایس پی میرپورخاص فدا شاہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
چمن میں افغان مہاجرین کی جائیدادوں پر کریک ڈاؤن، درجنوں املاک سیل، کاروبار متاثر
چمن میں افغان مہاجرین کی جائیدادوں کی سیلنگ نے کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کر دیا ہے اور بازاروں میں غیر یقینی صورتحال بڑھ رہی ہے۔ انتظامیہ اسے نادرا ویریفکیشن کا حصہ قرار دے رہی ہے، جبکہ تاجر اور سیاسی حلقے اسے مقامی معیشت کے لیے نقصان دہ اقدام قرار دے رہے ہیں۔
فصل کے تنازع پر لڑکے کو قتل کر کے لاش...
سوات کی سرسبز وادیوں میں جہاں کھیت اور فصلیں زندگی کا سہارا ہیں، وہیں ایک معمولی سا زمینی جھگڑا ایک گھر کی خوشیاں ہمیشہ کے لیے نگل گیا۔ منگلور کے گاؤں ودانہ گورتی بنجوٹ میں کھیت کی فصل کاٹنے پر ہونے والے ایک چھوٹے سے تنازع نے اس وقت ہولناک رخ اختیار کیا جب سولہ سالہ یاسر خان کو مبینہ طور پر اغوا کر کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا گیا اور اس کی لاش مقامی قبرستان میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔
سندھ میں کسان خواتین کے حقوق کا قانون — زمین پر کام، حقوق سے...
بدین کے ایک زرعی گاؤں میں پچپن برس سے کھیتوں میں کام کرنے والی ملوکاں کو یاد ہے کہ پہلے دن بھر کی مزدوری ایک روپیہ تھی — جو بڑھتے بڑھتے آج چار سو روپے تک پہنچی ہے۔ مگر وہ کہتی ہیں کہ اس رقم میں آج کی مہنگائی میں گھر کا چولہا جلانا مشکل ہے۔ سندھ حکومت نے ایگریکلچر ویمن ورکرز ایکٹ کے تحت نئے رولز ترتیب دیے ہیں جن کے تحت زمینداروں پر لازم ہوگا کہ وہ کسان خواتین کو مردوں کے برابر اجرت ادا کریں۔









