Home Video

Video

ماریہ شہباز کیس: آئینی عدالت کے فیصلے کے خلاف کراچی میں احتجاج

0
وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے پنجاب کی کم سن بچی ماریا شہباز سے متعلق دیے گئے فیصلے نے ملک بھر میں شدید ردِعمل کو جنم دیا ہے۔ اس فیصلے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر مائنارٹی رائٹس مارچ، عورت مارچ، مائنارٹی فورم پاکستان اور دیگر خواتین و انسانی حقوق کی تنظیموں نے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ اور پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔

آزاد کشمیر میں سیاسی کشیدگی: تصادم سے ایف آئی آر تک معاملہ کیسے پہنچا؟

0
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) اور حکومت کے درمیان گزشتہ برس ستمبر سے جاری تنازع تاحال حل نہ ہوا ، جہاں مذاکرات تعطل کا شکار ہیں اور کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ 29 ستمبر کو مظفرآباد میں JAAC کے لانگ مارچ اور مسلم کانفرنس کے امن مارچ کے دوران تصادم میں ایک شہری جاں بحق ہوا۔ JAAC مہنگی بجلی، ٹیکسوں کے خاتمے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی جیسے مطالبات پر قائم ہے۔

اسلام آباد میں کچی آبادیوں کا بحران: HRCP کا ہنگامی اجلاس، حکومت سے مطالبات

0
اسلام آباد میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے آج ہنگامی اجلاس منعقد کیا، جس میں شہر کی متعدد کچی آبادیوں میں جاری بے دخلی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں آل پارٹی الائنس فار کچی آبادی، نیشنل کمیشن فار جسٹس اینڈ پیس، عوامی ورکرز پارٹی، عورت مارچ، سمیت دیگر سول سوسائٹیز کے رہنماؤں اور متاثرہ مکینوں نے شرکت کی اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

تیراہ کے بے گھر: معاوضے کے وعدے، انصاف کا انتظار

0
ضلع خیبر کی وادی تیراہ سے تعلق رکھنے والے درجنوں متاثرین اپنے گھروں، کاروبار اور مستقبل کی بحالی کے لیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ پشاور پریس کلب کے سامنے وادی تیراہ کے متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا انہیں نقل مکانی پر مناسب معاوضہ ادا کیا جائے۔

پاک افغان کشیدگی: مقامی قیادت کو ماضی کی طرح اختیار دینا ناگزیر

0
سیاسی تجزیہ کاروں اور مقامی رہنماؤں کی رائے میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان گزشتہ پانچ مہینوں سے جاری کشیدگی کا دیرپا حل صرف اسی صورت ممکن ہے جب دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ مذاکرات کے ساتھ ساتھ روایتی جرگہ نظام کو بھی فعال کیا جائے۔ ماضی کے تجربات گواہ ہیں کہ مقامی قیادت کی شمولیت سے نہ صرف کشیدگی میں کمی آئی بلکہ دیرپا امن کی راہ بھی ہموار ہوئی۔

بارہ سالہ لکشمی کولہی — اغوا، جبری شادی یا کچھ اور؟

0
سندھ کے ضلع میرپور خاص کی تحصیل کوٹ غلام محمد سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لکشمی کولہی نے مقامی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے، تاہم معاملہ ابھی تک پیچیدہ صورتحال اختیار کیے ہوئے ہے۔ لکشمی کولہی نے کہا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔ عدالت نے نکاح نامے کی تصدیق اور عمر کے تعین کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم دیتے ہوئے لکشمی کولہی کو گیارہ روز کے لیے شیلٹر ہوم بھیج دیا ہے۔

گھر سے اٹھائے گئے، مقابلے میں مارے گئے — حیدرآباد میں لواحقین کا پولیس...

0
حیدرآباد میں ایک بار پھر مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مارچ کے دوسرے ہفتے میں دو نوجوان پولیس کی مبینہ کارروائیوں میں ہلاک ہوئے، تاہم دونوں کے لواحقین نے پولیس کے موقف کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں جعلی مقابلے قرار دیا۔

وادی تیراہ: دو ماہ بعد آکاخیل قبیلے کا اندراج شروع، بے گھروں کی...

0
وادی تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے آفریدی قبائل کے چھٹے قبیلے آکاخیل کے بے گھر خاندانوں کا اندراج دو ماہ کی تاخیر کے بعد بالآخر شروع ہو گیا ہے۔ تاہم پہلے سے اندراج شدہ پانچ قبیلوں کے ہزاروں خاندان ابھی تک وعدہ کی گئی مالی معاونت سے محروم ہیں اور ان کے مسائل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔

خواتین کے عالمی دن پر کراچی میں ریلی، جبری برطرفیوں، حراسمنٹ اور غیر مساوی...

0
خواتین کے عالمی دن پر کراچی میں آرٹس کونسل سے پریس کلب تک نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن اور ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام مارچ کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے خواتین اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ شرکا نے برابری، امن، مزدور حقوق اور استحصالی نظام کے خاتمے کے مطالبات کئے ۔

کم عمر نندنی کی بازیابی کا انتظار: ماں کی آنکھیں اب بھی راہ تکتی...

0
حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے میں واقع ٹاور مارکیٹ تھانے کی حدود میں ۲۲ فروری کی صبح سولہ سالہ نندنی میگھواڑ کو اس کے گھر سے اغوا کر لیا گیا۔ پندرہ دن گزر جانے کے باوجود وہ ابھی تک بازیاب نہیں ہوئی، اور اس کے گھر والے انصاف کے لیے دربدر بھٹک رہے ہیں۔پولیس کے مطابق نندنی میگھواڑ کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرکے شادی کی ہے، تاہم خاندان اس دعوے کو مسترد کرتا ہے اور اسے جبری قرار دیتا ہے۔