Home Video

Video

پاک افغان کشیدگی کے بے گھر خاندانوں نے لی ریلوے ٹنل میں پناہ

0
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری جنگ سے لنڈی کوتل سے چترال تک سرحدی پٹی پر بسنے والے ہزاروں شہری اس کی زد میں آ چکے ہیں۔ باچا مینہ گاؤں پاک افغان سرحد کا آخری گاؤں ہے۔ پاک افغان کشیدگی کی وجہ سے اس گاؤں کے ڈیڑھ ہزار افراد نے برطانوی دور کی تعمیر کردہ ریلوے ٹنل کو اپنا عارضی گھر بنا لیا ہے اور حکومت سے امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

پاک افغان کشیدگی: طورخم پر پھنسے مہاجرین بھوک اور بیماری کا شکار

0
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے بڑی تعداد میں افغان مہاجرین اور مال بردار گاڑیوں کو پاک افغان طورخم بارڈر سے لنڈی کوتل واپس بھیج دیا گیا ہے۔ بارڈر پر پھنسے افغان مہاجرین نے بتایا کہ اُن کے پاس کھانے پینے کے پیسے ختم ہو چکے ہیں اور وہ سرحد کھلنے کے انتظار میں ٹرکوں میں بیٹھے ہیں۔

چونیاں میں معصوم بچی سے زیادتی، ملزم ایک ماہ سے گرفتار نہ ہوسکا

0
ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کے گاؤں نور پور جٹاں میں ایک بارہ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ مقدمہ درج ہوئے ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، مگر ملزم آج بھی قانون کی گرفت سے باہر ہے۔

وادی تیراہ: ڈرون حملے کے زخمی نوجوان علاج اور انصاف کے منتظر

0
وادی تیراہ کے گاؤں درپیر کے آٹھ نوجوان گزشتہ سال تیرہ نومبر کو ایک شادی کی تقریب میں ڈرون حملے کا نشانہ بنے اور شدید زخمی ہوئے۔ کئی ماہ گزر جانے کے باوجود یہ نوجوان نہ مکمل علاج سے مستفید ہو سکے اور نہ ہی صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے مالی معاونت کے وعدے پورے ہوئے۔ ان متاثرین نے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

تیراہ متاثرین ایک بار پھر غاروں میں رہنے پر مجبور کیوں ؟

0
کولیٹرل ڈیمج کا شکار 17 سالہ عثمان آج بھی حکومتی وعدے کے وفا ہونے کا منتظر ہے

پاک افغان سرحد کی بندش: طورخم اور لنڈی کوتل میں تجارتی سرگرمیاں ٹھپ

0
لنڈی کوتل بازار، جس میں تین ہزار تجارتی مراکز ہیں اور پندرہ ہزار سے زائد افراد روزگار سے وابستہ ہیں، پاک افغان تجارت کی بندش سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ طورخم کی بندش کے بعد سے اسی فیصد کاروبار کم ہو چکا ہے۔

سبرین کی کہانی: ایک ماں جو روزی کمانے گئی اور لاش بن کر ملی

0
غربت سے لڑتے ہوئے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والی سبرین عرف سبرو پٹھان اب اس دنیا میں نہیں رہی۔ جامشورو ضلع کے نواحی علاقوں کی گلیوں میں کپڑے فروخت کر کے گھر چلانے والی اس خاتون کو پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پھر تشدد کر کے قتل کیا گیا اور آخر میں اس کی لاش جامشورو کے پہاڑی علاقے میں پھینک دی گئی۔ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ 12 دیگر ملزمان ابھی تک فرار ہیں۔

رباب کی صدا، بے یقینی کا سایہ — افغان موسیقاروں کی فریاد

0
پشاور کی محفلوں میں جب رباب کی آواز گونجتی ہے تو سامعین داد دیے بغیر نہیں رہتے۔ مگر اس ساز کے پیچھے بیٹھے افغان فنکاروں کے دلوں میں اس وقت ایک ہی خوف ہے — بے دخلی اور بے وطنی کا۔ جلال آباد سے تعلق رکھنے والے موسیقار شمس صنم انہی فنکاروں میں سے ایک ہیں جو اپنے مستقبل کے حوالے سے گہری فکرمندی میں مبتلا ہیں۔ وہ اور ان جیسے 108 کے قریب افغان فنکار اس وقت پشاور ہائی کورٹ کے ایک تاریخی مقدمے کے فیصلے کے منتظر ہیں، جس میں انہوں نے افغانستان ڈی پورٹ نہ کیے جانے کی استدعا کی ہے۔

وادی تیراہ کے بے گھر خصوصی افراد: “بار بار لمبا سفر طے کر کے...

0
تحصیل باڑہ کے دور افتادہ علاقے نوئے کمر میں ملک دین قبیلے کے لیے قائم اندراج مرکز کے بڑے دروازے کے باہر صبح سے ہی لوگوں کا ہجوم جمع ہے۔ تاہم ہجوم میں موجود خصوصی افراد کے چہروں پر تھکن اور بے بسی کے آثار نمایاں ہیں۔ مقامی عمائدین کی کمیٹی کے ارکان لوگوں کو قطاروں میں کھڑا کرنے کی ہدایات دے رہے ہیں، لیکن خصوصی افراد کو یہ کہہ کر واپس کیا جا رہا ہے کہ اُن کے نام پہلے سے تیار کردہ فہرستوں میں موجود نہیں۔ یہ وادی تیراہ سے بے گھر ہونے والے معذور افراد کے ساتھ روزانہ کی کہانی ہے — کئی بار لمبا سفر، لمبا انتظار اور پھر بھی خالی ہاتھ واپسی۔

وادی تیراہ سے بے گھر خاندان: مسائل میں اضافہ، حکومتی اقدامات ناکافی

0
ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود وادی تیراہ سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومتی اقدامات اور سیاسی جماعتوں کی یقین دہانیوں کے باوجود متاثرہ خاندان شدید پریشانی کا شکار ہیں۔