Home Video

Video

لاہور میں دسویں فیض فیسٹیول کا انعقاد: امن، محبت اور فکری آزادی کا پیغام

0
لاہور میں معروف شاعر فیض احمد فیض کی یاد اور فکر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے الحمرا آرٹس کونسل میں تین روزہ دسویں فیض فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ فیسٹیول کے دوسرے روز ملک بھر سے ادب، فن اور فکر سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جنگ کے زخم، وعدوں کی بازگشت اور قبائلی عوام کی آخری امید

0
خیبر پختونخوا میں ہزاروں افراد ہیں جنہوں نے قبائلی علاقوں میں دو دہائیوں پر محیط جنگ کی قیمت اپنے جسم، روزگار اور گھروں کی صورت میں ادا کی۔ ان متاثرین کی آواز بننے کے لیے پشاور میں پانچ روزہ آل قبائلی عوامی جرگے کا آغاز کیا گیا ہے جو یکم فروری سے پانچ فروری 2026 تک جاری رہے گا۔

اسلام آباد ملاقات اور جمرود جرگہ: تیراہ بحران پر سیاسی کشمکش جاری

0
پیر کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات ایک دن قبل ضلع خیبر کے جمرود میں منعقدہ امن جرگے کے بعد ہوئی جس میں تیراہ سے جاری نقل مکانی اور ممکنہ فوجی آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گی۔ جرگہ میں اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ جرگے میں شریک عوام نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ تیراہ واپس جانا چاہتے ہیں یا احتجاج کے لیے اسلام آباد۔

خیبر قومی جرگے کا تیراہ متاثرین کی باعزت واپسی کا مطالبہ

0
باڑہ سیاسی اتحاد کے زیر اہتمام منعقدہ جرگے نے تیراہ میں امن کی فوری بحالی، تیراہ متاثرین کی باعزت واپسی، جبکہ رجسٹریشن میں سیاسی مداخلت، اقربا پروری، انتظامی نااہلی اور کرپشن کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

روزانہ ایک ملین ڈالر کا نقصان: چمن بارڈر بندش کا چوتھا مہینہ

0
پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن سرحدی گزرگاہ کی بندش چوتھے ماہ میں داخل ہو چکی ہے۔ یہ اہم تجارتی راستہ ہر قسم کی کاروباری سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند ہے، جس کے باعث روزانہ کروڑوں روپے کے مالی نقصانات کا سلسلہ جاری ہے۔

ایمان مزاری کی سزا کے خلاف احتجاج، پولیس نے کراچی ...

0
کراچی میں انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری اور حادی علی چٹھہ کو پیکا ایکٹ 2016 کے تحت ٹویٹ کرنے پر دی گئی سزا کے خلاف اتوار کو ہونے والے احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس نے کراچی پریس کلب کی طرف جانے والے تمام راستوں پر کنٹینرز اور گاڑیاں کھڑی کر کے انہیں مکمل طور پر بند کر دیا۔ اس بندش کی وجہ سے احتجاج کرنے والوں نے جہاں پولیس نے انہیں روکا، وہیں احتجاج شروع کر دیا۔

تیراہ سے جاری نقل مکانی: وفاقی حکومت کے بیان سے بے گھر افراد مایوس

0
وفاقی حکومت کی جانب سے وادی تیراہ میں جاری نقل مکانی سے متعلق جاری کیے گئے بیان نے ہزاروں بے گھر خاندانوں میں مایوسی اور غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ فوج یا کسی ریاستی ادارے نے مقامی آبادی کو نقل مکانی کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی، تاہم زمینی حقائق اس دعوے کی تردید کرتے نظر آتے ہیں۔

افغان طلبہ: تعلیم اور بے وطنی کے درمیان لٹکتا مستقبل

0
افغان مہاجرین کے انخلا سے متعلق حالیہ حکومتی فیصلوں نے سیف الرحمان جیسے درجنوں ہونہار افغان طلبہ کو پاکستان میں ایسی غیریقینی صورتحال میں دھکیل دیا ہے، جہاں خواب، محنت اور قابلیت سب ثانوی حیثیت اختیار کرچکے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے مطابق صوبے کی 34 جامعات میں سے 24 میں تقریباً 1500 افغان طلبہ زیرِ تعلیم ہیں، جن میں ڈیڑھ سو کے قریب طالبات شامل ہیں۔

شاہ نواز رند کی عدم بازیابی، مکران بھر سے تربت میں احتجاجی ریلی

0
ضلع کیچ کے صدر مقام تربت میں شاہ نواز گل جان رند کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج کا ایک بڑا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ آل پارٹیز مکران کی کال پر نکالی گئی اس احتجاجی ریلی میں مکران بھر سے ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کرتے ہوئے مقامی کاروباری شخصیت کی بحفاظت بازیابی کا پُرزور مطالبہ کیا۔

کراچی پریس کلب میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی پریس کانفرنس روک دی گئی

0
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر سالانہ رپورٹ پیش کرنے کے لیے طے شدہ پریس کانفرنس کو انتظامیہ نے روک دیا۔ اتوار کے روز کراچی پریس کلب کی جانب جانے والے تمام راستوں پر کنٹینرز اور گاڑیاں کھڑی کر کے داخلہ بند کر دیا گیا۔