Home Video
Video
تیراہ سے بے گھر خاندانوں کے میدانی علاقوں میں اندارج کا عمل شروع
حکومت کی جانب سے تیراہ سے انخلاء کا عمل پچیس جنوری تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کردی گئی تھی تاہم غیر مصدقہ معلومات کے مطابق اس میں مزید توسیع دینے کا امکان ہے
کراچی گل پلازا سانحہ: لاشوں کے انتظار میں بے بس خاندان
کراچی کے گل پلازہ آتشزدگی کے سانحے میں مرنے والوں کی تعداد 67 تک پہنچ گئی جب چھٹے روز جاری سرچ آپریشن کے دوران ملبے سے مزید چھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق 67 میں سے صرف 15 لاشوں کی شناخت ہو سکی ہے جبکہ باقی خاندان اب بھی اپنے پیاروں کی شناخت شدہ لاشوں کے انتظار میں ہیں۔
شدید سردی اور برف باری کے باعث وادی تیراہ سے نقل مکانی مزید...
وادی تیراہ سے جاری نقل مکانی کا عمل شدید سردی، بارش اور برف باری کے باعث مزید مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔ موسمی شدت اور سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر حکام نے دو روز کے لیے نقل مکانی کا عمل عارضی طور پر روک دیا ہے، جس سے ہزاروں خاندان غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔
وادی تیراہ سے بے گھر افراد:رجسٹریشن مراکز کی تعداد بڑھنے کے باوجود مشکلات میں...
پانچ جنوری سے وادی تیراہ سے نقل مکانی کرنے والوں کی باقاعدہ رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے، تاہم پہلے دن سے لے کر اب تک بے گھر افراد کو اندراج سے لے کر مالی معاونت کے حصول تک ہر مرحلے پر مشکلات کا سامنا ہے۔رجسٹریشن مراکز کی تعداد بڑھنے کے باوجود مشکلات میں کمی نہ آسکی ہے۔
لاپتہ افراد کی بازیابی: ماؤں کی درد بھری داستان
ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی دو بزرگ خواتین، جہان آرا اور شمیم، اپنے لاپتہ بچوں کی بازیابی کی امید لیے پشاور پہنچی ہیں۔ جہان آرا کا ایک بیٹا جبکہ شمیم کے دو بیٹے برسوں سے لاپتہ ہیں۔ خراب صحت، بڑھاپے اور شدید مالی مشکلات کے باوجود یہ مائیں اپنے بچوں کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں۔گمشدہ افراد کے لواحقین نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
پریم نگر: جہاں مسجد، گردوارہ اور چرچ ایک ساتھ آباد ہیں
ضلع ہنگو میں واقع گاؤں پریم نگر پاکستان میں امن، رواداری اور باہمی احترام کی ایک شاندار مثال ہے۔ یہ وہ بستی ہے جہاں مسلمان، سکھ، عیسائی اور دیگر اقلیتی برادریاں کئی دہائیوں سے نہایت پرامن ماحول میں ایک ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔
عبداللطیف آفریدی کی تیسری برسی: خیالات، جدوجہد اور وہ خلا جو آج بھی پُر...
پشاور میں معروف قانون دان، سیاست دان اور انسانی حقوق کے علمبردار عبداللطیف آفریدی کی تیسری برسی منائی گئی۔ اس موقع پر پشاور پریس کلب میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیرِ اہتمام ایک تعزیتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیاسی رہنماؤں، وکلاء، خواتین رہنماؤں، سماجی کارکنوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مزدور رہنما اقبال ابڑو کی گمشدگی اور گرفتاری: انسانی حقوق کی تنظیموں کا احتجاج
نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے رہنما اقبال ابڑو نو جنوری کو کراچی سے لاپتا ہو گئے۔ چار روز بعد پولیس نے انہیں عدالت میں پیش کیا، جہاں ان کے خلاف فیکٹری مالکان سے بھتہ وصولی کے الزام میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
مبینہ جعلی پولیس مقابلہ: نادر جمالی کے اہلخانہ کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
14 جنوری 2026
رپورٹ: شوکت کورائی
کراچی: چھ جنوری 2026 کو دادو میں پولیس کی جانب سے نوجوان زمیندار نادر خان جمالی کو مبینہ پولیس مقابلے...
تیراہ سے نقل مکانی: رجسٹریشن کے طریقہ کار میں تبدیلی متاثرین کے مسائل کم...
وادی تیراہ سے جاری نقل مکانی کے عمل میں حقیقی متاثرین کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔ مالی فوائد کے حصول کے لیے دوسرے علاقوں سے آنے والے افراد کی بڑی تعداد نے اصل بے گھر ہونے والے خاندانوں کے مسائل کئی گنا بڑھا دیے ہیں۔ ضلعی حکام نے رجسٹریشن طریقہ کار میں تبدیلیاں کی ہیں۔ اب ٹوکن دوتوئی کے بجائے تیراہ مرکز لرباغ میں جاری کیے جاتے ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹ کی رقم پائیندہ چینہ کے بجائے باڑہ منڈی کس میں دی جاتی ہے۔ تاہم ان تبدیلیوں کے باوجود متاثرین اس نظام سے مطمئن نہیں ہیں۔









