Home Video
Video
پریمی بھیل کا اغوا: عدالتی حکم کے باوجود پولیس کی لاپرواہی
سندھ کے ضلع میرپورخاص کے ٹاؤن ٹنڈو جان محمد کی خان شاہ کالونی میں خوف و ہراس کی فضا ہے۔ بھیل برادری کی 15 سالہ بچی پریمی بھیل کی بازیابی کے لیے اہلِ خانہ حکام کی طرف امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں، لیکن دو ہفتے گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
تیراہ سے دوسری نقل مکانی: بھوکے بچے، ٹھنڈی راتیں اور انتظامی خامیاں
وادی تیراہ سے باقاعدہ نقل مکانی کا عمل پانچ جنوری سے شروع ہوچکا ہے، تاہم ابتدائی دنوں میں انٹرنیٹ اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث رجسٹریشن کا عمل شروع نہیں ہوسکا۔ تیسرے روز بھی انتظامی مسائل کی وجہ سے اندراج کا عمل تعطل کا شکار رہا، جس پر مشتعل بے گھر افراد زبردستی رجسٹریشن مرکز میں داخل ہوگئے۔
وینزویلا کے خلاف امریکی کارروائی، اسلام آباد میں سول سوسائٹی کا احتجاج
وینزویلا کے خلاف امریکی کارروائی کی مذمت کرنے کے لیے اسلام آباد میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ پیر کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر پاکستان سوشلسٹ فورم کی جانب سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں شرکاء کا کہنا تھا کہ امریکی کارروائی کے نتیجے میں وینزویلا میں معصوم شہری متاثر ہوئے ہیں، جبکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔ مظاہرین کے مطابق عالمی طاقتوں کی جانب سے طاقت کے بے جا استعمال نے عام شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے، جو عالمی قوانین اور انسانی حقوق کے اصولوں کے منافی ہے۔
پاک افغان سرحد کی بندش: معاشی تباہی کی داستان
پچھلے تین ماہ سے طورخم سرحدی گزرگاہ کی بندش نے نہ صرف پاک افغان تجارت کو مفلوج کر دیا ہے بلکہ ہزاروں خانوادوں کو فاقہ کشی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ضلع خیبر کے تجارتی مرکز باچاخان چوک میں احتجاج کرتے تاجروں اور مزدوروں نے پاک افغان سرحد کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
میرعلی میں امن کے حق میں احتجاج: مطالبات نہ ماننے کی صورت میں سوشل...
شمالی وزیرستان میرعلی میںآمن کے حق میں لوگوں نے اولسی پاسون کا انعقاد کیا۔ مقررین کے مطابق وہ مزید ڈرون حملوں، کرفیوں اور پابندیوں سے تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے ط۔ل۔ب۔ن اور سیکورٹی فورسز سے مطالبہ کیا کہ وہ عام لوگوں کو جنگ کا ایندھن نہ بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں وہ سوشل بائیکاٹ کا اعلان بھی کرسکتے ہیں۔
پنجاب میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں دو افراد کی ہلاکت، لواحقین کا...
سوات سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو پنجاب پولیس نے گوجرانوالہ میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کر دیا، جس کے خلاف سوات میں شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ اس واقعے نے قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق سے متعلق سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
‘جائیداد تو بہت دور کی بات ہے، ہمیں تو گھر میں بھی جگہ نہیں...
خیبرپختونخوا میں خواجہ سراء کمیونٹی کو درپیش متعدد مسائل میں سب سے سنگین مسئلہ جائیداد اور وراثت کے حق سے محرومی ہے۔ اگرچہ پاکستان میں خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلق قانون موجود ہے، مگر زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس تصویر پیش کرتے ہیں۔
فیصل آباد میں پانچ سالہ بچی کا المناک قتل
21 دسمبر کی شام، فیصل آباد کے تھانہ روڑالہ روڈ کے علاقہ چک نمبر 368 گ ب میں ایک معصوم بچی کی زندگی کا المناک انجام ہوا۔ پانچ سالہ فضیلت، جو شام کے وقت اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی، اسی گاؤں کے رہائشی احسان علی عرف شانی کی درندگی کا شکار ہو گئی۔ پولیس کے مطابق، ملزم نے شام چار بجے کے قریب بچی کو ورغلا کر قریبی مکئی کے کھیتوں میں لے جایا، جہاں اس کے ساتھ زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔
تیراہ کی نقل مکانی اور لاپتہ طلباء: باڑہ میں خاموش احتجاج
ضلع خیبر کے تجارتی مرکز باڑہ میں پشتون سٹوڈنٹس خیبر نے پشاور یونیورسٹی کے لاپتہ طلباء کی بازیابی اور وادی تیراہ سے جاری جبری نقل مکانی کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔
“میرے پاس افغانستان میں کوئی جائیداد نہیں، پھر وہاں کیسے واپس جاؤں؟”
دانیال عزیز
پشاور
پاکستان میں افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے جاری پالیسی اور حکومتی کارروائیوں نے نہ صرف سرحدی علاقوں بلکہ عدالتی کمروں تک...









