Home Video

Video

حیدرآباد میں نوجوان پولیس حراست میں ہلاک، ورثاء کا ایس ایس پی دفتر کے...

0
مبینہ چوری کے الزام میں گرفتار ایک نوجوان کی پولیس حراست میں موت کے بعد ورثاء نے ایس ایس پی دفتر کے سامنے لاش رکھ کر احتجاج کیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔ واقعے کے بعد ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو نے ایس ایچ او ہوسڑی جمن کوسو کو معطل کر دیا ہے۔

‎طلبہ کی رہائی کیلئے پشاور یونیورسٹی میں دھرنا آٹھویں روز بھی جاری

0
شاور یونیورسٹی میں طلبہ کا دھرنا آج اٹھویں روز بھی بدستور جاری ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ دھرنے کا بنیادی مطالبہ حراست میں لیے گئے طلبہ کی فوری رہائی ہے، اور جب تک ان کے ساتھیوں کو رہا نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔ان کے مطابق اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے اور بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ آئندہ کے لیے نئی حکمتِ عملی اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔

ٹیکسلا میں قبل از تقسیم تاریخی رام رکھی مندر خستہ حالی اور قبضوں کے...

0
قدیم تہذیبوں کا مرکز ٹیکسلا، جہاں بدھ مت، ہندو اور مسلم ادوار کی متعدد تاریخی نشانیاں موجود ہیں، آج ایک اور قیمتی ورثے کے زوال کی تصویر پیش کر رہا ہے۔ ٹیکسلا کے وسط میں واقع قبل از تقسیم ہندو شیو مندر، جسے مقامی طور پر رام رکھی مندر کہا جاتا ہے، رہائشی مکانات اور دیگر تعمیرات کے باعث اپنی اصل شناخت کھوتا جا رہا ہے اور شدید خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔

ایاز میلہ: جمہوریت، صحافت اور سائبر نفرت پر بحث

0
شیخ ایاز کی یاد میں منعقدہ گیارہواں ادبی میلہ محض شاعری اور موسیقی کی محفل نہیں رہا بلکہ اس نے ملک کے سیاسی، سماجی اور میڈیا کے بحرانوں پر کھل کر بات کرنے کا منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا۔ حیدرآباد میں خانہ بدوش رائٹرز کیفے میں منعقدہ اس تین روزہ میلے میں جہاں شیخ ایاز کی شاعری اور فکر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، وہیں کمزور جمہوریت، دبتی ہوئی صحافت، سائبر نفرت اور خواتین کے خلاف آن لائن تشدد جیسے حساس موضوعات پر بھی کھل کر گفتگو ہوئی۔

شمالی وزیرستان: میرعلی میں دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں کئی...

0
شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی میں آج سیکیورٹی فورسز کی ایک بکتر بند گاڑی پر دھماکہ ہوا۔ مقامی لوگوں کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں بمباری اور بھاری اسلحے کی گونج سنائی دینے لگی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔ اس دوران لوگوں کے گھروں پر مارٹر گولے گرنے لگے۔ جبکہ صبح ساڑھے آٹھ بجے کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بھی شیلنگ کی۔ اس جھڑپ میں کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پشاور میں شام کی عدالتیں: فوری انصاف کی جانب اہم پیش رفت

0
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے شہر کی عدالتی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے شام کی عدالتوں کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس اقدام کے بعد ان عدالتوں میں باقاعدہ کیسز کی سماعت کا آغاز ہو چکا ہے، جو زیرِ التواء مقدمات میں کمی اور سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کی سمت ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

پشتون تحفظ مومنٹ کے دو لاپتہ طلبہ کی بازیابی کے لئے کورکمانڈر ہاوس کے...

0
پشتون تحفظ مومنٹ کے دو لاپتہ طلبہ کی بازیابی کے لئے پشاور میں احتجاجی مظاہرہ۔طلبہ تنظیموں نے سات روز کا الٹی میٹم دے دیا۔کورکمانڈر ہاوس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان۔

دریائے سندھ سمیت تمام دریاؤں کو بنیادی انسانی حق قرار دینے کا مطالبہ

0
جامشورو میں واقع ایم ایچ پنھور انسٹیٹیوٹ آف سندھ اسٹڈیز میں ایک روزہ واٹر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس نے پانی کے بحران پر ایک سنجیدہ، جامع اور بامعنی مکالمے کو جنم دیا۔

فریال اشرف قتل کیس: انصاف کے منتظر خاندان

0
کراچی میں قتل ہونے والی خاتون فریال اشرف کے والد محمد اشرف اور ان کے بچوں کا کہنا ہے کہ انہیں انصاف فراہمی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ 2022 سے یہ کیس ملیر کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں زیر سماعت ہے، اب تک 93 تاریخیں پڑ چکی ہیں لیکن تاحال صرف دو گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

علی پور میں تعلیمی اداروں میں جنسی استحصال کی لہر

0
مظفرگڑھ: تحصیل علی پور میں نجی تعلیمی اداروں میں جنسی استحصال کے واقعات نے پورے ضلع کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایک ماہ کے قلیل عرصے میں تین بڑے سکینڈلز کا سامنے آنا نہ صرف تعلیمی نظام پر سوالیہ نشان ہے بلکہ معاشرے میں گہری بے چینی پھیلا چکا ہے۔