Home Video

Video

پشاور ہائی کورٹ نے وکلاء کی ہڑتال کو کیا غیر قانونی قرار، ہائی...

0
پشاور ہائی کورٹ نے وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور ہڑتالوں کے خلاف ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز کا وکلاء کو پیشیوں اور عدالتی کارروائی میں حصہ لینے سے روکنا غیر قانونی ہے۔ صدر پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن امین الرحمان کے مطابق بار نے اس فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔

سندھ ثقافت ڈے: کراچی پریس کلب کے باہر جشن، آنسو گیس اور 40 گرفتاریاں

0
سندھ میں 7 دسمبر کو منایا جانے والا ثقافت کا دن اس سال شہر قائد میں امن، محبت اور روایتی جشن کے بجائے سخت پولیس ایکشن اور سنگین تصادم کی نذر ہو گیا۔ کراچی پریس کلب کے سامنے منعقد ہونے والی مرکزی تقریب کے اختتام پر جب شرکاء نے ریلی نکالنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں ایف ٹی سی پل کے قریب روک لیا، جس کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا، اور 40 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

شمشان گاٹ سے محروم، قبرستان غیر محفوظ: سوات کی اقلیتیں مشکلات کا شکار

0
سوات میں صدیوں سے آباد مسیحی، ہندو اور سکھ برادریاں آج بھی بنیادی شہری سہولیات کے شدید فقدان کا سامنا کر رہی ہیں۔ مذہبی اقلیتوں کا کہنا ہے کہ نہ تو انہیں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے مناسب جگہیں فراہم کی گئی ہیں اور نہ ہی سرکاری محکموں میں آئینی حقوق کے مطابق نمائندگی مل رہی ہے۔ ان مسائل کا سب سے زیادہ بوجھ خواتین پر پڑتا ہے جو روزمرہ زندگی میں دوہرے دباؤ کا شکار ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی میں پشتون کلچر ڈے؛ رقص، موسیقی اور روایتی تہذیب کا خوبصورت اظہار

0
لاہور میں قائم پنجاب یونیورسٹی میں ہر سال کی طرح پشتون طلبہ نے کلچر ڈے منایا، جس میں بڑی تعداد میں طلبہ، اساتذہ اور شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ نے موسیقی کی دھنوں پر روایتی رقص پیش کیا، جبکہ خواتین اور بچوں نے روایتی ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ واک کا شاندار مظاہرہ کیا۔

لاپتہ بلوچ لڑکیوں کی آواز اٹھانے پر عورت مارچ کارکنوں کے ساتھ تشدد

0
کراچی پولیس نے دو بلوچ لڑکیوں کے مبینہ "اغوا" پر عورت مارچ کی پریس کانفرنس سے پہلے کراچی پریس کلب کی طرف جانے والے راستوں کو بند کر دیا اورمتعدد خواتین کارکنوں کو داخلے سے روک دیا گیا۔معروف آرٹسٹ شیما کرمانی کے ساتھ بھی مبینہ طور پر بدسلوکی کی گئی۔

ستائیسویں آئینی ترمیم اور ذیشان ڈھڈی کے قتل کے خلاف وکلا سراپا احتجاج، عدالتی...

0
پنجاب بار کونسل کی کال پر ستائیسویں آئینی ترمیم اور وہاڑی کے نوجوان وکیل ذیشان شبیر ڈھڈی کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کے خلاف لاہور میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی ایوانِ عدل سے شروع ہو کر چیئرنگ کراس تک پہنچی، جہاں شرکا نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ ذیشان ڈھڈی کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کو چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا جائے، بصورتِ دیگر پنجاب کی تمام عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور آئی جی پنجاب کے دفتر کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا: ایڈز سے متاثرہ خواتین پر شرم، خوف اور معاشرتی پابندیوں کا دوگنا بوجھ

0
پلوشہ خان (فرضی نام) تیس سال پہلے بیماری کے دوران بغیر ٹیسٹ کے انتقال خون سے ایچ آئی وی ایڈز سے متاثر ہوئیں، تاہم وہ بیس سال سے بغیر کسی وقفے کے نہ صرف ادویات کا استعمال کر رہی ہیں بلکہ صوبے، ملک اور بیرونی ممالک میں مقیم مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے ساتھ انہیں علاج کے حوالے سے رہنمائی بھی فراہم کر رہی ہیں۔

افغان فنکاروں کی جبری بدخلی کا خدشہ، پشاور ہائی کورٹ میں ایک اور رٹ...

0
افغان فنکاروں کی تنظیم ہنر ٹولنہ نے پاکستان میں مقیم مزید افغان فنکاروں کی بے دخلی روکنے کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی ہے۔ اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں وفاقی حکومت کو سو فنکاروں کی فہرست اس ہدایت کے ساتھ بھیجی تھی کہ ان کے پاکستان میں قیام اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ تاہم تنظیم کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کی جاری کردہ فہرست میں بڑی تعداد میں افغان فنکار شامل نہیں ہیں جو اس وقت پاکستان میں مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

سیاہ کاری کے جھوٹے الزامات: خواتین کے خلاف ظلم کی ایک اور داستان

0
گھوٹکی کے نواحی گاؤں کھروہی میں خواتین کے ساتھ ایک نیا ظلم جاری ہے۔ یہاں شادی شدہ خواتین پر سیاہ کاری کے جھوٹے الزامات لگا کر انہیں گھر سے نکال دیا جاتا ہے اور پھر جرگے کے ذریعے لاکھوں روپے وصول کیے جاتے ہیں۔

نابینا افراد کا دھرنا پندرھویں روز میں داخل، حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ

0
پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر نابینا افراد کا دھرنا پندرھویں روز بھی جاری ہے۔ شدید سردی اور بے سروسامانی کے باوجود مظاہرین اپنے مطالبات پر قائم ہیں۔ دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ معذور افراد کے تین فیصد سرکاری کوٹے میں سے ایک فیصد کوٹہ بصارت سے محروم افراد کے لیے مختص کیا جائے، ڈیلی ویجز نابینا ملازمین کو مستقل کیا جائے اور خالی سرکاری آسامیوں پر فوری بھرتیاں کی جائیں۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے صوبے کے پانچ ہزار نابینا افراد کو بارہ ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کے اعلان کو شرکاء نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں خیرات نہیں بلکہ اپنی تعلیم اور قابلیت کے مطابق باعزت روزگار چاہیے۔ حکومتی مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔