Home Video
Video
دنیا کو ہماری مچھلی چاہیے لیکن کسی کو ہمارے سمندر کی فکر نہیں:...
عالمی فشریز ڈے کے موقع پر کراچی میں سندھ بھر کے ماہیگیر ایک جگہ جمع ہوئے جہاں رنگارنگ تقریبات کے ساتھ ساتھ گہرے سمندر میں گرفتاریوں، سرحدی تنازعات اور فشریز پالیسی کے فقدان جیسے سنگین مسائل کھل کر زیرِ بحث آئے۔ ماہیگیروں نے اعتراف کیا کہ بڑھتی آلودگی اور معاشی دباؤ نے انہیں ڈیپ سی جانے پر مجبور کر دیا ہے، جہاں بھارتی حدود میں داخلے پر غیر انسانی سلوک اور برسوں کی قید ان کا سب سے بڑا خوف ہے
بارڈر بندش سے دونوں جانب اربوں کا نقصان؛ پشاور میں قبائلی جرگہ کا بارڈر...
پشاور کے باغِ ناران پارک میں سرحدی علاقوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی مشران اور تاجروں کا بڑا جرگہ جہاں پر پاک–افغان بارڈر کی بندش کے باعث دونوں جانب اربوں روپے کے نقصانات پر شدید احتجاج کیا۔ شرکاء نے بارڈر فوری کھولنے اور تجارت بحال کرنے کا مطالبہ کیا
لاہور: وکلا کا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج، عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ
لاہور میں وکلا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کی کال پر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا۔ وکلا نے ایوانِ عدل سے چیئرنگ کراس تک احتجاجی ریلی نکالی، جس میں سینکڑوں وکلا نے بھرپور شرکت کی اور شدید نعرے بازی کی۔ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اعلان کیا کہ ہر جمعرات کو احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، جبکہ آئندہ مرحلے میں اسلام آباد کی جانب ایک بڑے احتجاجی مارچ نکلا جائے گا ۔
خواتین کا احتجاجی مارچ: آئینی ترامیم اور سندھ کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
27ویں آئینی ترمیم، کارپوریٹ فارمنگ، اور خواتین کے خلاف تشدد کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے سندھیانی تحریک کی جانب سے خواتین کا ایک بڑا احتجاجی مارچ نکالا گیا جو حیدرآباد پریس کلب پر جلسہ عام پر اختتام پذیر ہوا۔
خوف کے سائے میں تعلیم: پاکستان میں افغان طلبہ کی کہانی
چھ ستمبر سے پاکستان میں زیرِ تعلیم افغان طلبہ کا نیا تعلیمی سال شروع ہو چکا ہے، تاہم گذشتہ سال کی نسبت نصف سے بھی کم بچے کالج پہنچ سکے۔ محمد عاصم گیارہویں جماعت کا طالبِ علم ہے، لیکن اس کی دسویں جماعت کے ساٹھ ہم جماعتوں میں سے صرف بیس ساتھی ہی کالج میں داخلہ لے سکے۔ اس کمی کی وجہ پاکستان کی جانب سے افغان پناہ گزینوں کے انخلا کا اعلان ہے۔
لاہور: نابینا افراد کا نو روز سے دھرنا جاری، مستقل بھرتیوں اور کوٹہ مختص...
لاہور کے چیئرنگ کراس پر نابینا افراد کا نو روزہ دھرنا جاری ہے، جس میں صوبے بھر کے نابینا شہری حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ معذور افراد کے تین فیصد کوٹہ میں سے ایک فیصد بصارت سے محروم افراد کے لیے مخصوص کیا جائے، ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے کوٹہ کی بنیاد پر جو آسامیاں خالی ہیں وہاں فوری بھرتیاں عمل میں لائی جائیں دوسری جانب پنجاب حکومت نے پانچ ہزار رجسٹرڈ نابینا افراد کے لیے ماہانہ بارہ ہزار روپے وظیفہ اور کوٹے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے، لیکن دھرنے کے شرکاء نے مالی امداد کو مسترد کرتے ہوئے باعزت روزگار پر زور دیا ہے۔
خواجہ سراء کمیونٹی کی صحت کی سہولیات تک رسائی میں رکاوٹیں
جب ریحانہ بیمار ہو کر اسپتال پہنچیں تو انہیں نہ مردانہ وارڈ میں جگہ ملی، نہ زنانہ میں۔ پشاور کی اس خواجہ سرا کو طبی عملے نے بتایا کہ دونوں وارڈ ان کے لیے "غیر موزوں" ہیں۔ یہ محض ایک فرد کی کہانی نہیں — یہ پورے صوبے میں خواجہ سراء کمیونٹی کی صحت تک رسائی کی تصویر ہے۔
پاک افغان کشیدگی: تجارت بند، نقصان بے حساب
گزشتہ بارہ اکتوبر سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث پانچ اہم سرحدی گزرگاہیں— طورخم، خرلاچی، غلام خان، انگور اڈہ اور چمن— تجارت اور لوگوں کی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند ہیں۔ اس کشیدگی نے نہ صرف دوطرفہ تجارت کو شدید نقصان پہنچایا ہے بلکہ پاکستان کے پیداواری شعبے کو بھی مالی بحران کا سامنا ہے۔
آپریشن ضربِ عضب کے گیارہ سال بعد بھی بے گھر: بکا خیل میں متاثرین...
شمالی وزیرستان سے بے گھر ہونے والے متاثرین ایک ہفتے سے بنوں میں قائم بکاخیل آئی ڈی پیز کیمپ پر احتجاجی دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ احتجاج اس وقت شروع ہوا جب پی ڈی ایم اے نے دس ماہ سے ان کی ماہانہ نقد امداد بند کر رکھی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیمپ پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گیارہ سال گزرنے کے باوجود مداخیل اور سیدگئی کے متاثرین ابھی تک واپس نہیں جا سکے، کیونکہ ان علاقوں کو ابھی تک کلیئر قرار نہیں دیا گیا۔
متاثرین کا مطالبہ ہے کہ امداد فوری بحال کی جائے، چھاپے بند کیے جائیں، اور انہیں محفوظ طریقے سے اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دی جائے۔
پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ: ملکی و صوبائی قیادت کا دہشتگردی کے...
خیبرپختونخوا اسمبلی میں صوبائی حکومت کے زیرِ اہتمام منعقدہ "امن جرگہ" میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، قبائلی عمائدین، علما، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور سیکیورٹی ماہرین نے شرکت کی۔ جرگے کے اختتام پر تمام شرکاء نے اتفاق کیا کہ امن کے قیام کے لیے مشترکہ سفارشات وفاقی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو ارسال کی جائیں گی۔ اعلامیہ اپیکس کمیٹی میں بھی پیش کیا جائے گا تاکہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا سکیں۔









