Home Video

Video

طورخم بند، کروڑوں کا مال خراب: تاجروں کا تین روز کا الٹی میٹم

0
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے باعث پچھلے ایک ماہ سے طورخم سمیت پانچ سرحدی گزرگاہیں دو طرفہ تجارت اور لوگوں کی آمدورفت کے لیے بند ہیں۔ اس بندش کی وجہ سے دو طرفہ تجارت بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ مقامی لوگوں کی کمائی بند ہو چکی ہے۔تاجر برادری نے خبردار کیا کہ اگر آئندہ تین دنوں میں حکومت اس مسئلے کو حل نہیں کرے گی تو صوبے بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

سرحد کے بندش سے افغانستان میں میڈیکل کے شعبے میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ...

0
سرحدوں کی بندش سے افغان میڈیکل کالجز میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ کا مستقبل داؤ پر طورخم سرحد کی بندش نے سینکڑوں پاکستانی طلبہ کے تعلیمی خوابوں کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے درجنوں پاکستانی طلبہ افغانستان کے میڈیکل کالجز میں زیرِ تعلیم ہیں، تاہم حالیہ کشیدگی اور سرحدی بندش کے باعث وہ اپنے اداروں تک نہیں پہنچ پا رہے۔ سرحد بند ہونے کے باعث یہ طلبہ نہ صرف اپنے امتحانات سے محروم ہو گئے ہیں بلکہ ان کا پورا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔

وادی تیراہ: “ماں کے خون سے رنگے گھر میں واپس نہیں جائینگے”

0
ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے پینتالیس سالہ آشنا گل نہ صرف اپنے علاقے سے بے گھر ہو چکے ہیں بلکہ جاری بدامنی کی لہر میں اپنی بیوی کو بھی کھو چکے ہیں۔آشنا گل کے پانچ بچوں میں سے کوئی بھی واپس گھر جانے پر تیار نہیں۔ جب آشنا گل واپسی کی بات کرتے ہیں تو بچے کہتے ہیں: "ہم کبھی اس گھر میں نہیں جا سکتے جہاں ماں کو شہید کیا گیا، جہاں کے کمرے اور چیزیں ان کے خون سے آلودہ ہیں۔"

کراچی میں پولیس تشدد: دو نوجوانوں کی ہلاکت کے الزامات

0
کراچی میں دو ہفتوں کے قلیل عرصے میں دو نوجوانوں کی موت کے واقعات نے پولیس تشدد اور ماورائے عدالت قتل کے سنگین سوالات اُٹھا دیے ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق، ظہیر تنیو اور عرفان بلوچ کا نہ تو کوئی سابقہ پولیس ریکارڈ تھا اور نہ ہی وہ کسی مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

خیبرپختونخوا میں گھریلو تشدد سے تحفظ کے قانون پرعملدرآمد کیوں نہیں ہورہا ؟

0
خیبرپختونخوا میں 2021 میں گھریلو تشدد سے بچاؤ کا قانون منظور ہوا، لیکن چار سال بعد بھی ڈسٹرکٹ پروٹیکشن کمیٹیز قائم نہیں ہو سکیں۔ پشاور ہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری کو ایک ماہ میں کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

طورخم سرحد افغان مہاجرین کے لیے دوبارہ کھول دی گئی

0
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث 12 اکتوبر سے بند طورخم سرحدی گزرگاہ پاکستان سے واپس جانے والے افغان مہاجرین کے لیے آج سے کھول دی گئی ہے۔تاہم پاکستانی حکام نے ابھی تک باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری اعلامیہ جاری نہیں کیا۔ سرحدی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے تمام سرحدی گزرگاہیں ابھی تک بند ہیں۔

پراسیکیوشن کی عدم موجودگی: مطیع اللہ جان کے خلاف منشیات کیس 8 نومبر...

0
انسداد دہشت گردی عدالت میں سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف منشیات اور دہشت گردی کے مقدمے میں فردِ جرم عائد کرنے کی سماعت پراسیکیوشن کی عدم موجودگی کے باعث 8 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اسپتال سے طلبہ رہنما کی گرفتاری، احتجاجی کیمپ جاری

0
طلبہ رہنما غنی امان چانڈیو کے نجی اسپتال سے اغوا کے خلاف ان کی بازیابی کے لیے اہلخانہ اور کارکنان نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگا رکھا ہے۔ اہلخانہ کا الزام ہے کہ غنی امان کو 28 اکتوبر کو اسپتال کے احاطے سے سیکیورٹی اہلکار اٹھا کر لے گئے، جہاں وہ اپنی شیرخوار بیٹی کی عیادت کے لیے آئے تھے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت 37 انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے طلبہ رہنما کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاک افغان کشیدگی سے معاشی مسائل میں اضافہ

0
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث آج سترہواں روز بھی تمام سرحدی گزرگاہوں پر دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت اور لوگوں کی آمدورفت مکمل طور پر بند ہے۔ چمن اور طورخم میں کام کرنے والی مقامی مزدور یونینوں کی جانب سے سرحد کھولنے کے لیے احتجاجی مظاہرے ہوئے اور دونوں ممالک سے جلد راستے کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

طورخم بارڈر کی اٹھارہ روزہ بندش، پانچ ہزار کے قریب ٹرک پھنس گئے —...

0
طورخم بارڈر کی اٹھارہ روزہ بندش کے باعث پاک افغان تجارت مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے، اور پانچ ہزار سے زائد مال بردار ٹرک دونوں اطراف پھنسے ہوئے ہیں۔افغانستان سے پاکستان درآمد ہونے والی سبزیوں اور پھلوں کی ترسیل رکنے سے ملک بھر کی منڈیوں میں اشیائے خورونوش کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں ٹماٹر، پیاز اور انگور جیسی روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ سپلائی متاثر ہونے کے باعث اشیاء انہیں پہلے سے ہی مہنگی مل رہی ہیں، جبکہ عوام حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ بارڈر فوری طور پر کھولا جائے تاکہ قیمتوں میں استحکام آ سکے اور روزمرہ زندگی دوبارہ معمول پر آ جائے۔