Home Video
Video
افریقی جڑوں سے سندھی ثقافت تک: شیدیوں کا کھویا ہوا فیسٹیول دوبارہ زندہ
پاکستان کی پسماندہ شیدی کمیونٹی نے طویل عرصے بعد اپنے کلچر سے جڑا ایک روزہ شیدی فیسٹیول منعقد کیا۔ کراچی کے علاقے منگھوپیر میں منعقدہ اس فیسٹیول میں سندھ کے مختلف علاقوں سے شیدی کمیونٹی کے لوگ شریک ہوئے۔
تیسرے ہجڑا فیسٹیول میں شناخت اور حقوق کا مطالبہ
ریاست ہمیں انسان سمجھے۔ برنس گارڈن میں ہفتے کو منعقدہ تیسرے ہجڑا فیسٹیول میں خواجہ سرا برادری کا یہ مطالبہ صرف ایک نعرہ نہیں، بلکہ برسوں کی محرومی اور نظرانداز کیے جانے کے خلاف احتجاج تھا۔ "ماحولیات سے شناخت تک" کے عنوان سے منعقدہ اس فیسٹیول میں ملک بھر سے آنے والے خواجہ سرا، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اپنی آواز بلند کی۔
قبائلی علاقوں میں امن: وزیراعلیٰ کا تاریخی جرگہ، فوجی آپریشن سے انکار
دو دہائیوں کی خون آلود جنگ، بے شمار جانی و مالی نقصانات اور لاکھوں افراد کی بے گھری کے بعد خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں میں ایک نیا باب شروع ہونے کی امید نظر آرہی ہے۔ صوبے کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے آبائی ضلع خیبر میں ایک تاریخی امن جرگہ منعقد کرتے ہوئے واضح اعلان کیا ہے کہ قبائلی عوام کی رائے کے بغیر کوئی فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا، اور کسی بھی نئے فوجی آپریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
چمن بارڈر کی بندش: تاجروں اور ڈرائیوروں کی مشکلات میں اضافہ
پاک افغان بارڈر چمن میں بارہ دن سے جاری بندش نے ہزاروں ڈرائیوروں اور تاجروں کی زندگیاں مفلوج کر دی ہیں۔ روزانہ کروڑوں روپے کے نقصانات، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ اور مقامی شہریوں کی بے روزگاری—یہ سب ایک ایسی بندش کا نتیجہ ہے جو نہ صرف معیشت بلکہ انسانی زندگیوں کو بھی شدید متاثر کر رہی ہے۔ 25 اکتوبر کو استنبول میں ہونے والے مذاکرات سے امیدیں وابستہ ہیں کہ شاید اس بحران کا کوئی حل نکل سکے۔
ضلع کرم: سنٹرل کرم میں غیر اعلانیہ آپریشن سے ہزاروں خاندان بے گھر، متاثرین...
“سنٹرل کرم کے مقامی باشندے گزشتہ چار روز سے پشاور پریس کلب کے سامنے غیر اعلانیہ فوجی آپریشن کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شرکاء کا مطالبہ ہے کہ ان کے علاقوں میں فوری طور پر آپریشن بند کیا جائے، بے گھر کیے گئے افراد کو جلد باعزت طور پر واپس بھیجا جائے، عام آبادی کو گولہ باری اور فائرنگ سے محفوظ رکھا جائے، اور 2009 کے دوران آپریشن سے ہونے والے نقصانات کا مناسب معاوضہ ادا کیا جائے۔
پاک افغان کشیدگی: سرحدی بندش سے ہزاروں افراد بے روزگار
پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث طورخم سمیت تمام سرحدی گزرگاہوں کی بندش سے ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں۔ اگرچہ دونوں ممالک نے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، تاہم صورتحال ابھی تک معمول پر نہیں آسکی۔
گلگت میں مذہبی جماعت کے رہنما اور جج پر فائرنگ کے بعد کشیدگی، گرفتاریاں
امیر اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان مولانا قاضی نثار احمد اور چیف کورٹ کے جج ملک عنایت الرحمان پر فائرنگ کے واقعات کے بعد شہر میں پھیلی کشیدگی کے بعد حالات بتدریج معمول پر لوٹ رہے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ حملے خطے میں بدامنی پھیلانے کی ایک سازش ہیں۔
طورخم ٹرمینل تنازعہ: خوگہ خیل قبیلہ معاہدے سے انحراف پر برہم، زمین کے بدلے...
ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے مقامی شینواری قبیلے کی ذیلی شاخ خوگہ خیل کے لوگوں نے طورخم میں حکومت کو معاہدے کے تحت دی گئی زمین کے بدلے ملنے والی مراعات کو ناکافی قرار دیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 2012 میں طورخم ٹرمینل کی تعمیر کے لیے ایف بی آر اور این ایل سی کو 300 کنال زمین فراہم کی گئی تھی، تاہم نہ صرف اس حد سے تجاوز کرتے ہوئے مزید زمین پر تعمیرات کی گئی ہیں بلکہ معاہدے کے تحت دیگر سہولیات بھی فراہم نہیں کی جا رہیں۔
معاہدے کے بعد آزاد کشمیر میں سکون، سیاسی بحران جاری
پانچ روزہ مسلسل ہڑتال اور شٹر ڈاؤن کے بعد آزاد جموں و کشمیر میں زندگی معمول کی جانب لوٹ رہی ہے۔ گزشتہ دو روز سے دارالحکومت مظفرآباد کی سڑکوں پر ٹریفک کا ہجوم معمول سے زیادہ نظر آ رہا ہے، جبکہ تعلیمی ادارے دوبارہ کھل چکے ہیں۔ تاہم 29 ستمبر کے احتجاج کے سیاسی و انتظامی آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔
سپریم کورٹ: چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت، آئینی بینچ نے لائیو...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کی اجازت دے دی۔ منگل کے روز جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آٹھ رکنی آئینی بینچ نے سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے کے لیے ملتوی کر دی۔









