Home Video
Video
شبیر بلوچ کی جبری گمشدگی: نو سال کا انتظار
نو سال قبل جب طالب علم رہنما شبیر بلوچ کو گورکوپ، تربت سے اٹھایا گیا، تب سے ان کے گھر میں وقت جیسے ٹھہر سا گیا ہے۔ شبیر بلوچ کی مبینہ جبری گمشدگی کے نو سال مکمل ہونے پر بلوچ ویمن فورم اور شبیر کے خاندان نے تربت میں احتجاجی ریلی نکالی اور تربت شہر کے مین چوک پر سیمینار کا انعقاد کیا۔
بند سڑکیں، بند زندگیاں: بنوں کا درد اور مطالبہ امن
جب ایک سابق صوبائی وزیر کو اپنی کمیونٹی ہال کے لیے معافی مانگنی پڑے، جب والدین صبح بچوں کو کالج بھیجتے ہوئے یہ خوف محسوس کریں کہ کہیں ان کے بیگ میں بارودی مواد تو نہیں رکھ دیا گیا، اور جب شہریوں کو امن کا آئینی حق مانگنے کے لیے آنسو بہانے پڑیں — تومعاملہ محض بدامنی کا نہیں، بلکہ ریاستی ذمہ داری کے سوال کا ہے۔ یہی وہ کڑوی حقیقت ہے جو ضلع بنوں کے قومی امن جرگہ میں منظر عام پر آئی، جہاں بنوچی، وزیر اور داوڑ اقوام کے مشران اور عوام نے ایک آواز بن کر اپنا درد بیان کیا۔
سانحہ جڑانوالہ: دو سال بعد بھی متاثرین انصاف کے منتظر
سانحہ جڑانوالہ کو دو سال گزرنے کے باوجود متاثرین کو مالی امداد نہ ملنے اور کسی بھی ملزم کو سزا نہ دیے جانے پر مائنارٹی رائٹس موومنٹ اور متاثرین جڑانوالہ کمیٹی نے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے آڈیٹوریم میں کانفرنس منعقد کی۔
اقلیتی نمائندوں نے کہا کہ پنجاب میں اقلیتوں کے تحفظ میں ریاست کی کوئی دلچسپی نظر نہیں آتی، مذہبی شرپسندی میں خطرناک حد تک اضافہ اقلیتوں کو غیر محفوظ بنا چکا ہے، جبکہ مذہبی شدت پسندوں کو کھلی آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری اور سنجیدہ اقدامات کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب مزید بے بسی میں زندگی نہیں گزاری جا سکتی۔
نیشنل پریس کلب پر پولیس تشدد کے خلاف ملک گیر احتجاج
اسلام آباد پولیس کی جانب سے نیشنل پریس کلب میں گھس کر صحافیوں پر تشدد کے خلاف ملک بھر میں صحافیوں نے شدید احتجاج کیا۔ اسلام آباد سے لے کر کراچی، لاہور، پشاور، ایبٹ آباد اور لکی مروت تک صحافیوں نے احتجاجی مظاہرے کیے، ریلیاں نکالیں اور کالے جھنڈے لہرائے۔ پارلیمانی رپورٹرز نے قومی اسمبلی کی پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا جبکہ صحافی تنظیموں نے اس واقعے کو جمہوریت اور آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مارشل لاء کے ادوار میں بھی پریس کلب کی حرمت کو اس طرح پامال نہیں کیا گیا اور حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے صحافیوں کو خاموش نہیں کر سکتے۔
نیشنل پریس کلب پر پولیس کا وحشیانہ حملہ تاریخی موڑ قرار؛ حکومتی وزیر کی...
جمعرات کے روز اسلام آباد پولیس کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے اندر گھس کر صحافیوں پر سخت تشدد کیا گیا۔ یہاں تک کہ پریس کلب کے کیفے ٹیریا سے صحافیوں کو ڈنڈے مار کر باہر نکالا گیا۔ یہ تشدد اُس وقت کیا گیا جب صحافی کشمیریوں کے احتجاج کی کوریج کر رہے تھے۔
آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری، حکومت کی مذاکرات کی پیشکش
پاکستان زیر انتظام جموں و کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن کی کال دوسرے روز بھی جاری رہی۔ دارالحکومت مظفرآباد سمیت متعدد شہروں میں گلی محلوں کی سطح پر بھی بازار بند رہے۔ بدھ کے روز حکومت آزاد جموں و کشمیر نے ایک بار پھر عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دی۔
جنوبی وزیرستان کی واحد خاتون صحافی کو مذہبی وسیاسی رہنما کی تنقید کا سامنا
رضیہ محسود جنوبی وزیرستان کی واحد ورکنگ جرنلسٹ ہیں، جو اس قدامت پسند قبائلی معاشرے میں خواتین کے مسائل اجاگر کررہی ہیں۔ مگر یہ کام ان کے لئےآسان نہیں ہے۔حال ہی میں جب انہوں نے ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے جرگوں میں خواتین کی نمائندگی نہ ہونے پر آواز اٹھائی تو علاقے میں ایک مذہبی سیاسی رہنما نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج، جھڑپوں میں ایک شخص جاں...
پاکستان کے زیرِانتظام جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔مظفرآباد میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور مظاہرین اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں اتوار کی دوپہر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر معطل ہیں۔
لکی مروت، جیٹ طیاروں کی بمباری خالی گھر ملیامیٹ۔
خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں کرموخیل گاؤں میں مبینہ بمباری سے ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا۔گاؤں میں رہائش پذیر افراد کا کہنا ہے گھر مکمل طور پر منہدم ہوگیا مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بمباری کی وجہ سے کرموخیل گاؤں کے رہائشی پوری رات خوف کی وجہ سے جاگتے رہے۔ مزید دیکھے وائس پی کے ڈاٹ نیٹ کے اس ویڈیو رپورٹ میں۔
بلوچ لاپتا افراد کا ستر روزہ احتجاجی کیمپ؛ ایچ آر سی پی وفد کا...
اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے باہر بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے زیرِ انتظام بلوچ لاپتا افراد کا احتجاجی دھرنا گزشتہ 70 روز سے جاری ہے۔ اس طویل دھرنے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے خاندان شریک ہیں جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔ مظاہرین اپنے لاپتا پیاروں کی تصاویر اٹھائے ان کی بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس بات پر مصر ہیں کہ حکومت لاپتا افراد کے معاملے پر فوری اقدامات کرے۔









