Home Video

Video

آٹھ کلومیٹرکی قطار: طورخم میں ٹرکوں کا انتظار کب ختم ہوگا؟

0
طورخم سرحد پر پھنسے ہزاروں ٹرک اور مہینوں کا انتظار - یہ کہانی ہے اُن تاجروں، ڈرائیوروں اور عام شہریوں کی ہے جو پاک افغان سرحد پر بڑھتے ہوئے تجارتی بحران کا شکار ہیں۔ جہاں ایک طرف گاڑیاں ہفتوں تک کلیئرنس کا انتظار کرتی ہیں، وہیں دوسری طرف پاکستان میں سبزیوں اور میوہ جات کی قیمتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ سرحدی رکاوٹیں نہ صرف تاجروں کے کاروبار کو تباہ کر رہی ہیں بلکہ عام آدمی کی جیب پر بھی بھاری بوجھ ڈال رہی ہیں۔

سوست بارڈر کی بندش: تجارت سے تعلیم تک، زندگی کا ہر شعبہ مفلوج

0
پاک چین سرحد پر واقع سوست بارڈر ان دنوں ایک منفرد منظر پیش کر رہا ہے۔ شاہراہِ قراقرم پر پھیلا یہ علاقہ، جو کبھی تجارت اور سیاحت کا مرکز تھا، اب احتجاج کا گڑھ بن چکا ہے۔ گلگت بلتستان کے تاجر اتحاد کے زیراہتمام شروع ہونے والا یہ دھرنا اب تقریباً دو ماہ کا عرصہ مکمل کر چکا ہے، اور اس کے اثرات صرف تجارت تک محدود نہیں رہے بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں نظر آ رہے ہیں۔

خواجہ سرا برادری کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کا آئی جی پی کو...

0
پشاور ہائی کورٹ نے خواجہ سرا برادری کی جانب سے پولیس ہراسانی کے خلاف دائر درخواست پر خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو 14 دن میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

‎افغان مارشل آرٹس چیمپئن پاکستان میں مزدوری کرنے پر مجبور، تیسرے ملک منتقلی کا...

0
افغانستان میں مارشل آرٹس کا چیمپئن، پندرہ میڈلز جیتنے والا انیس سالہ عدنان چوہان، آج پاکستان میں اینٹوں کے بھٹّے پر مزدوری کر رہا ہےاور تیسرے ملک منتقلی کا منتظر ہے۔ طویل انتظار سےاسپورٹس کیرئیر خطرے میں۔

‘اگر ہمارا نقصان پورا نہ ہوا تو حکومت کے ایم این ایز اور ایم...

0
"پانی تیزی سے آیا اور ہماری پوری زندگی کی کمائی ساتھ لے گیا ہم صرف اپنی جان بچا جا سکے باقی بہہ گیا اب حکومت کو ہی ہمیں دوبارہ پیروں پر کھڑا کرنا ہوگا" جلالپور پیروالا کے سیلاب متاثرین سیلاب کے بعد زندگی دوبارہ شروع کرنے کے لئے حکومتی امداد کے منتظر

عوامی حقوق کی تحریک: پہیہ جام کی کال اور ایک نئے بحران کا خدشہ

0
آزاد کشمیر: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک بار پھر احتجاجی سیاست زور پکڑ رہی ہے۔ آٹے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے جنم لینے والی عوامی تحریک اب خطے کی سب سے بڑی عوامی مزاحمتی لہر میں ڈھل چکی ہے۔ یہ تحریک ابتدا میں ایک ضلع سے اٹھی تھی مگر جلد ہی پورے خطے میں پھیل گئی، اور اب جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے منظم ہو کر حکومت کے لیے سب سے بڑا امتحان بن چکی ہے۔

بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنے کے 50 روز مکمل، اسلام آباد میں...

0
جمعرات کے روز نیشنل پریس کلب کے باہر بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) اور لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنے کو پچاس دن مکمل ہو گئے۔ اس موقع پر ایف-سکس کے علاقے میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں بی وائی سی کے رہنماؤں کے ساتھ سول سوسائٹی کے نمائندوں، وکلا، انسانی حقوق کے کارکنوں اور مختلف سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی تصاویر اٹھا کر سڑکوں پر مارچ کیا۔

خضدار میں 17 سالہ لڑکی اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا شکار

0
خضدار پولیس نے 17 سالہ لڑکی کے اغواءاور اجتماعی زیادتی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے نمونے لے لیے گئے ہیں اور ڈی این اے میچ کے لیے لاہور بھیج دیے گئے ہیں۔ بچوں کے درمیان لڑائی کے بدلے میں ان ملزمان نے اس نابالغ لڑکی کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

جان بی بی کا 42 روزہ انتظار: “میرا بیٹا رکشہ چلانے گیا تھا، واپس...

0
کراچی کی لیاری میں رہنے والی جان بی بی کے لیے وقت 17 جنوری 2025 کی شام چھ بجے رک گیا ہے۔ اسی وقت ان کے بیٹے زاہد بلوچ نے آخری بار فون کیا تھا اور بتایا تھا کہ انھیں اٹھا لیا گیا ہے۔ اب 42 دن بعد، یہ ماں کراچی پریس کلب کے باہر انصاف کی تلاش میں کھڑی ہے۔زاہد بلوچ کی کہانی پاکستان میں جبری گمشدگی کے بحران کی تازہ ترین مثال ہے۔

دنیا بھر میں جبری گمشدگیوں کے خلاف عالمی دن، پاکستان میں متاثرین کا احتجاج...

0
آج 30 اگست کو دنیا بھر میں جبری گمشدگیوں کے خلاف عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مختلف ممالک میں انسانی حقوق کی تنظیمیں احتجاجی مظاہرے اور تقریبات منعقد کر رہی ہیں۔ پاکستان میں بھی لاپتہ افراد کے لواحقین اسلام آباد پریس کلب کے باہر کئی ہفتوں سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔