Home Video
Video
بونیر میں سیلاب کی تباہی: سکھ برادری کا واحد شمشان گھاٹ مکمل طور پر...
خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں حالیہ سیلابی ریلے نے سکھ برادری کی مذہبی اور معاشی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔ پیر بابا علاقے میں واقع واحد شمشان گھاٹ کی تباہی نے کمیونٹی کو مشکل حالات سے دوچار کر دیا ہے
سندھ کے نابینا افراد: بھیک نہیں، حق چاہتے ہیں
کراچی پریس کلب کے باہر سخت گرمی، شور اور ٹریفک کے بیچ سفید چھڑیاں تھامے درجنوں نابینا افراد پانچ دن سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ یہ لوگ بھیک یا خیرات نہیں مانگ رہے، بلکہ اپنے قانونی حق کا تقاضا کر رہے ہیں۔
گلگت بلتستان کے وکلاء کا دھرنا جاری، نو نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری...
گلگت بلتستان بھر کے وکلاء نے اپنے نو نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف وزیرِاعلیٰ سیکریٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے، جس میں گلگت، دیامر، استور، غذر، ہنزہ نگر اور بلتستان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے وکلاء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ دھرنے میں شریک وکلاء نے حکومت سے عدالتی نظام کی فوری بحالی اور ججز کی تقرری کو اولین ترجیح بنانے کا مطالبہ کیا۔
ایف آئی اے نے خواتین صحافیوں کے خلاف پیکا کے تحت مقدمات درج کیے
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی چار خواتین صحافیوں کے خلاف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) کے تحت مقدمات درج کئیے۔ مقدمہ نایر علی، سحرش قریشی، مائرہ عمران اور شکیلہ جلیل کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
خودکشی یا قتل؟ صحافی خاور حسین کی موت پر تحقیقات جاری
کراچی کے نوجوان صحافی نجی ڈان ٹی وی کے رپورٹر خاور حسین کی پراسرار موت خودکشی تھی یا قتل کی حقیقت سامنے نہ آ سکی۔ سندھ کمیشن برائے تحفظِ صحافیوں کے چیئرمین اعجاز احمد میمن نے بھی ایس ایس پی سانگھڑ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ویزے کھولو، بارڈر کھولو! واہگہ بارڈر لاہور پر کینڈل وِجِل کے ذریعے امن کا...
لاہور کے واہگہ بارڈر پر سیفما کی جانب سے کینڈل وِجِل کا انعقاد، جہاں پاکستان کے صحافیوں، سماجی و سیاسی کارکنوں اور شاعروں نے مل کر جنگ کے خلاف اور امن، عوامی روابط اور تجارت کے فروغ کے حق میں آواز بلند کی۔
باجوڑ میں آپریشن اور کشیدگی کے باعث نقل مکانی، پانچ سو سے زائد خاندان...
باجوڑ کی تحصیل ماموند میں جاری فوجی آپریشن اور کشیدگی کے باعث مقامی آبادی کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ امدادی رضاکاروں کے مطابق اب تک پانچ سو سے زائد خاندان رجسٹر ہو چکے ہیں، جبکہ اتنی ہی تعداد میں متاثرین بغیر رجسٹریشن کے کیمپوں سے روانہ ہو چکے ہیں۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں جاری گولہ باری، کرفیو اور نیٹ ورک کی بندش نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جس کے باعث وہ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ متاثرین نے فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ امن کے قیام کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ عام شہری مزید مشکلات سے بچ سکیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے حکومتی فیصلے کے خلاف ملازمین کا اسلام آباد میں...
ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے حکومتی فیصلے کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے ملازمین شدید گرمی اور حبس کے باوجود کئی روز سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔
شاہراہ قراقرم پر تاجروں کا دھرناجاری، چین سے پاکستان کی تجارت معطل
گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف تاجر برادری کا احتجاج نویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ تاجر ایکشن کمیٹی کے بینر تلے مظاہرین نے چین کو پاکستان سے ملانے والی اہم شاہراہ قراقرم پر دھرنا دے رکھا ہے، جس کے باعث سوست بارڈر سے ہونے والی امپورٹ اور ایکسپورٹ مکمل طور پر بند ہو چکی ہے۔
لاپتہ افراد کے خاندانوں کا اسلام آباد میں احتجاج جاری، کوئی حکومتی نمائندہ...
اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے باہر بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین کا اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے آج چودھویں روز بھی احتجاج جاری رہا۔مظاہرین نے شکوہ کیا کہ دو ہفتے گزرنے کے باوجود حکومت کے کسی نمائندے نے ان کی داد رسی نہیں کی۔









