Home Video
Video
“ہمارے پیارے واپس لاؤ”پریس کلب اسلام آباد کے باہر لاپتہ افراد کے اہل خانہ...
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ آج آٹھویں روز بھی اسلام آباد پریس کلب کے باہر سراپا احتجاج ہیں، اور حکومت سے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
قلات واقعہ: آصف حسین صابری کی المناک موت اور ریاستی پالیسیوں پر سوالیہ نشان
بلوچستان کے پُرآشوب شہر قلات میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے نے نہ صرف تین قیمتی جانیں لیں، بلکہ فن، امن اور انسانیت کے خلاف ایک سنگین پیغام بھی دیا۔ گٹارسٹ آصف حسین صابری، قوال محمد احمد اور ان کا نوجوان بیٹا رضا احمد ایک خوشیوں بھری تقریب میں شرکت کے لیے کوئٹہ جا رہے تھے، مگر راستے میں ان کی بس پر اندھا دھند فائرنگ نے نہ صرف ان کا سفر، بلکہ ان کے خاندانوں کی زندگیاں بھی ہمیشہ کے لیے بدل ڈالیں۔
بیٹی کی خاطر گیارہ سال تک گھریلو تشدد برداشت کرنے والی عمارہ...
'شاید میرا شوہر بہتر ہو جاے: اوکاڑہ کی رہائشی عمارہ کی کہانی جو گیارہ سال تک بیٹی کی خاطر گھریلو تشدد برداشت کرنے کے بعد شوہر کے ہاتھوں قتل ہوگی
اظہاررائےکے خلاف شکنجہ تنگ؛ ایچ آر سی پی کی راونڈ ٹیبل میں صحافیوں وکلا...
جمعرات کی روز ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے زیرِ اہتمام اور یورپی یونین کے تعاون سے اسلام آباد میں ایک اہم قومی راؤنڈٹیبل کا انعقاد کیا گیا، جس میں اظہارِ رائے اور ڈیجیٹل آزادیوں پر بڑھتی ہوئی پابندیوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 اور اس میں 2025 کی حالیہ ترامیم کے اثرات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ایچ آر سی پی کا مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ کا دورہ
ہیومن رائٹس کمیشن کی وائس چیئرپرسن منیزے جہانگیر نے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست خود ہی اپنے قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے جب وہ شہریوں کو لاپتا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس کے مطابق صوبے سے 349 افراد لاپتا ہیں، جو ایک سنگین انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست اپنے شہریوں کے دل جیتنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
انگور اڈہ بارڈر 22 ماہ سے بند، وانا میں قبائلی عوام کا دھرنا پانچ...
جنوبی وزیرستان لوئر چیمبر آف کامرس کے صدر سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ ’’خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں امن و امان کی خراب صورتِ حال، گزشتہ 22 ماہ سے انگور اڈہ پاک–افغان بارڈر کی بندش اور معدنیات پر مالکانہ حقوق کے لیے یہ احتجاج ہو رہا ہے۔ بارڈر کی بندش سے مقامی لوگ بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے، دھرنا جاری رہے گا اور ضرورت پڑی تو اسے کسی اور مقام پر منتقل کیا جائے گا۔‘‘
باجوڑ میں بدامنی، ممکنہ فوجی آپریشن کے خلاف عوامی مظاہرہ
قبائلی ضلع باجوڑ میں دہشت گردی کی نئی لہر اور ایک اور فوجی آپریشن کے خدشات نے لوگوں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے۔ خار کے مرکزی مقام پر ہزاروں افراد نے احتجاجی جلوس میں شرکت کی۔ جلسے کے منتظمین اور مقررین نے واضح الفاظ میں کہا کہ قبائلی اضلاع میں ایک مرتبہ پھر شدت پسندی، ٹارگٹ کلنگ اور دھماکوں کی نئی لہر نے عوام کو شدید عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔ لوگوں کی معمولاتِ زندگی، تعلیم، صحت اور کاروبار بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔
سیلاب کی زد میں گلگت: پانی جو زندگی تھا، اب بربادی بن گی
چند لمحوں کی بارش، اور شکیوٹ سمیت گلگت کے کئی دیہات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ کھیت بہہ گئے، گھر گر گئے، اور زندگی کا بنیادی ذریعہ — پانی — اب بربادی کی علامت بن چکا ہے۔ متاثرہ لوگ آج بھی امداد کے منتظر ہیں، مگر گلگت بلتستان حکومت کہیں دکھائی نہیں دیتی۔
قیامِ امن کے لیے نقل مکانی اور فوجی آپریشن کے بجائے متبادل حل تلاش...
وادی تیراہ سمیت قبائلی اضلاع میں ایک بار پھر بدامنی، ممکنہ فوجی آپریشن اور جبری نقل مکانی کے خطرات نے مقامی آبادی کو شدید اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔ امن کے قیام کے لیے ماضی میں کیے گئے فوجی اقدامات کے تلخ تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے، قبائلی عمائدین، سماجی کارکنان اور سیاسی نمائندے مطالبہ کر رہے ہیں کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی متبادل اور پائیدار حل تلاش کیا جائے۔ انہی خدشات کے پیشِ نظر باڑہ میں ایک بڑا امن جرگہ منعقد ہوا، جس میں مختلف علاقوں سے نمائندہ وفود نے شرکت کی اور ریاست سے واضح مؤقف اور عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔
ایبٹ آباد: 14 سالہ اقراء کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے بعد قتل...
ایبٹ آباد کے تھانہ میرپور کی حدود میں واقع حبیب اللہ کالونی میں 14 سالہ اقراء کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ معصوم اقراء سات ماہ سے ملزم حارث کے گھر ملازمہ تھی، جسے مسلسل جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ اس دلخراش واقعے پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔









