Home Video
Video
” لاشیں اٹھا لیں گے، کیمپوں میں نہیں جائیں گے” وزیرستان میں قبائل کا...
شمالی وزیرستان کی تحصیل شیوا میں اُتمانزئی جرگے کی جانب سے علاقے میں امن کی خاطر ایک بڑا احتجاج کیا گیا، جس میں مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ یہ جرگہ سپین وام چوک پر منعقد ہوا تھا۔
اس جرگے میں شریک مسمن خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے محمد اسماعیل نے وائس پی کے کو بتایا کہ "ہم نے اس جرگے میں اس لیے شرکت کی کیونکہ یہاں امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے، جبکہ دوسری جانب حکومت ہمارے علاقے میں ایک نئے آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔ ہم اس کے خلاف نکلے تاکہ حکومت کو بتا سکیں کہ ہم مزید کسی بھی قسم کے آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، کیونکہ ماضی میں جو آپریشنز کیے گئے، ان سے عام لوگوں کو نقصان کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔ اس لئے یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ آپریشن کئے بغیر یہاں پر امن کو یقینی بنائے"۔
خراب امن و امان: وادی تیراہ سے تیسری بار نقل مکانی
ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں ایک بار پھر بدامنی نے سر اٹھا لیا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں قبائل کو تیسری بار اپنے گھربار چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ اکتوبر 2023 سے جاری اس غیر یقینی صورت حال کے باعث مقامی آبادی نہ صرف شدید مشکلات کا شکار ہے بلکہ حکومت کی جانب سے کسی قسم کی مدد یا رجسٹریشن نہ ہونے پر سخت مایوسی کا شکار بھی دکھائی دیتی ہے۔ متاثرہ قبائل کے نمائندے اور سیاسی قیادت اب اس مسئلے کے حل کے لیے احتجاجی جلسوں اور مشاورتی جرگوں کا سہارا لے رہے ہیں۔
بارشوں سے ضلع کرم میں شدید تباہی، متاثرین حکومت کی امداد کے منتظر
ضلع کرم میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ سڑکیں، پل اور مکانات متاثر ہوئے ہیں، جبکہ کئی علاقے زیرِ آب آ گئے۔ ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت نے امدادی کارروائیوں کے آغاز کے لیے ابتدائی سروے مکمل کر لیا ہے۔ رپورٹ دیکھئے مصطفیٰ خان کی
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم قرار؛ حکومت کو قومی...
'پی ٹی آئی کو نشستیں نہیں دی جا سکتیں'
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کو واپس کر دیں.
سات ججز کا فیصلہ اکثریتی ہے، فیصلہ نظر ثانی درخواستیں منظور 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار.
سندھ میں ہندو بچوں کے مبینہ اغوا اور جبری مذہب تبدیلی کا معاملہ سینیٹ...
سندھ کے شہر شہدادپور میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے چار بچوں کے مبینہ اغوا اور ان میں سے دو کے کراچی میں مبینہ جبری طور پر اسلام قبول کرنے کے واقعے کو لےکر قومی سطح پر تشویش۔ سینیٹ میں مذمت۔
کراچی میں 13 سالہ لڑکی کی شادی کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار
کراچی کی ہجرت کالونی میں ایک 13 سالہ لڑکی کی شادی روکنے کا واقعہ پاکستان میں بال شادی کے خلاف قانونی جدوجہد کی ایک اہم مثال ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف پولیس کی بروقت کارروائی کا نتیجہ ہے بلکہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ موجودہ قوانین کے باوجود معاشرے میں بچوں کی شادی کا رواج اب بھی جاری ہے۔
گلگت بلتستان میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں، اہل خانہ کا احتجاج جاری
گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی سے منسلق رہنماؤں کی گرفتاریاں پر انکے اہل خانہ کا احتجاج جاری ہے۔ اہل خانہ اور سماجی کارکنان ان گرفتاریوں کو سیاسی انتقام قرار دے رہے ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد...
وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے بعد ایوان زیریں میں اس پر بحث کا آغاز ہو چکا ہے، جہاں حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ کو "عوام دشمن" قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
ایران اسرائیل کشیدگی: پاکستان پر کیااثرات پڑنے جا رہے ہیں؟ پارلیمنٹیرینز کی رائے
بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کھلی جنگ میں تبدیل ہوئی تو اس کے فوری اثرات تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں سامنے آئیں گے۔ پاکستان، جو توانائی کے لیے درآمدات پر انحصار کرتا ہے، ایسی کسی بھی صورتحال میں شدید معاشی دباؤ کا شکار ہو سکتا ہے۔
اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی میں بھٹو جونیئرکی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ
کراچی کی تین تلوار پر اٹھنے والی یہ آواز ایک یاد دہانی ہے کہ مسئلہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا نہیں، یہ ہماری مشترکہ اخلاقی، انسانی اور سیاسی ذمہ داری ہے۔ مظاہرین نے یہ بات دہرائی کہ اگر عالمی برادری خاموش رہی تو تاریخ کسی کو معاف نہیں کرے گی۔









