Home Blog Page 78
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے ہائی کورٹ کے جج سلطان تنویر سے بدتمیزی کرنے والے وکیل زاہد محمود گورائیہ کو 6 ماہ قید کی سزا کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
کراچی کی سیشن عدالت نے بچی کی ولدیت تسلیم کرنے سے انکار اور سابقہ بیوی پر زنا کا جھوٹا الزام لگانے پر فرید قادر نامی شخص کو 80 کوڑوں کی سزا سنادی۔
چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی لاہور کے علاقے کاہنہ میں کاروائی غیر رجسٹرڈ این جی او کی تحویل سے 32 بچوں کو بازیاب کروایاگیا۔بازیاب کروائے گئے بچوں میں 14 لڑکے اور 18 لڑکیاں شامل ہیں۔
حال ہی میں فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں مقامی دینی مدرسے کے ایک معلم کی طرف سے مبینہ طور پر کمسن بچے سے ریپ کی کوشش کرنے کا واقعے سامنے آیا ۔جسے با اثر لوگوں اور غیر قانونی مقامی پنچایت کے ذریعہ فریقین کی صلح کروانے اور اس کے نتیجے میں ملزم کی رہائی کروا کر معاملہ کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عاصم حفیظ نے وکیل حذیفہ نعیم سہگل کی جانب سے ایکس سروسز کی بحالی کیلئے دائر درخواست پر آج سماعت کی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ ایکس (ٹویٹر) کی بندش کو غیر قانونی قرار دے اور ایکس (ٹویٹر) تک عوام کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔
روشن خیال ترقی پسند سوچ رکھنے والے نامور صحافی و کالم نگارعرفان حیسن کو حراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی صحافتی خدمات کو سراہانے کے لیے عرفان حسین کے منتخب کالمز پر مبنی کتاب کی تقریب رونمائی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کی طرف سے ’’ انٹیلی جنس ایجنسیز کی عدالتی امور میں مداخلت ‘‘ پر سپریم جوڈیشل کونسل کو خط کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے جوڈیشل انکوئری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
سٹیج تھیٹر آزادی اظہار کا ایک ذریعہ ہے لیکن پاکستان خصوصاَ پنجاب میں جہاں سٹیج ڈراموں کو کافی مقبولیت حاصل ہے اس پر فحاشی پھیلانے کا لیبل لگا کر اس کو سینسر کرنے کی بارہا کوششیں کی جاتیں  ہیں
بلوچستان کے ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے سرگودھا میڈیکل کالج کے طالب علم خدا داد سراج کی بازیابی کے لیے سی پیک ایم ایٹ شاہراہ پر پچھلے دو روز سے احتجاجی دھرنا
خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی سائمہ محبوب تین چھوٹی چھوٹی بیٹیوں کی ماں ہے مگر ستم یہ کہ جب انہوں نے تیسری بیٹی کو جنم دیا تو بدقسمتی سے انکی تیسری بچی کو معاشرے کی جانب سے قبول نہیں کیا گیا