Home Blog Page 79
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور کو اسد علی طور کی درخواست ضمانت پر کل بروز ہفتہ سولہ مارچ کو سماعت کر کے فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ اس سے قبل جج ہمایوں دلاور نے چودہ مارچ کو اسد طور کی ضمانت کی درخواست پر بغیر کاروائی کے سماعت اٹھارہ مارچ تک ملتوی کر دی تھی.
 فیصل آباد کے نواحی گاؤں مکوانہ چک 229 کے رہائشی مرتضیٰ نامی شہری جن کی 11 سالہ کمسن بیٹی عائشہ کو مالکن نے مبینہ طور پر بیہمانہ تشدد کر کے موت کی ابدی نیند سلا دیا۔عائشہ فیصل آباد کی نعمت کالونی نمبر 2 میں سنیلہ نامی سکول ٹیچر کے گھر چار ماہ سے گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی۔
پاکستان کے صوبے گلگت بلتستان کے رہائشی بجلی، موبائل فون سروسز اور انٹرنیٹ جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ۔گلگت بلتستان کے شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 22 گھنٹوں تک جا پہنچا۔
گزشتہ روزالیکشن میں مبینہ دھاندلی اور مخصوص نشتیں نہ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف کا لاہور کے مختلف علاقوں میں احتجاج ہوا جس میں ساٹھ سے زائد کارکنان پر مقدمات درج کئے گئے۔ تحریک انصاف کی کال پر کارکنان جب ریلی کی صورت میں لاہور کے جی پی او چوک پہنچے توریلی کو روکنے کیلئے پولیس نے کارکنوں پر دھاوا بول دیا ۔
ذوالفقار علی بھٹو صدراتی ریفررنس پر سپریم کورٹ کی رائے کو قانونی ماہرین نے عدالتی تاریخ میں اہم سنگ میل قرار دے دیا۔سپریم کورٹ کے نو رکنی لارجربینچ کی رائے جس میں کہا گیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا
انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی کال پر جب کارکنان لاہور کے جی پی او چوک پر پہنچے تو پولیس نے لاٹھی چارج کر کہ بیس کے قریب کارکنان اور رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ۔پی ٹی آئی رہنما شہزادہ فاروق ، حافظ ذیشان رشید، ایڈووکیٹ یوسف وائیں گرفتار ہونے والے رہنماؤں میں شامل تھے ۔
اتوار کے روز لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں خاتون کا عربی خطاطی کے ڈیزائن کا لباس پہننے پر خاتون پر توہین کا الزام لگانے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے ندیم نامی شخص آج بھی آزاد ہے اور ان کے خلاف کوئی ایف آئی آر بھی درج نہیں ہوئی۔
پاک افغان بارڈر کراسنگ پر پاسپورٹ کی شرائط کے خلاف چمن میں پر امن احتجاج کے 135 دن گزر جانے کے بعد پیر کی رات پاسپورٹ دفتر کے سامنے ایف سی اہلکاروں نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا
پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران ہونے والی مبینہ دھاندلی اور بے ضابطگیوں کو اجاگر کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں اس کی پارلیمانی بورڈ کے تخت تحقیات کا مطالبہ کیا ہے۔
نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑ پر سیکیورٹی فورسز کی طرف سے فائرنگ کے خلاف آج شمالی وزیرستان میں شدید احتجاج۔