انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج پر این اے 119 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار میاں شہزاد فاروق سمیت دس افراد گرفتار ۔ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ۔
پاکستان میں عام انتخابات کے موقع پر بلوچستان اور خیبرپختنوانخواہ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے متعدد واقعات پیش آئے، جس کے باعث پولنگ کا عمل شدید متاثر رہا اور شہری مکمل طور پر ووٹنگ کے عمل میں شریک نہ ہوسکے۔
گجرات سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کے نجی سیکرٹری چوہدری مسعود احمد جب کہ منڈی بہاولدین میں پی ٹی آئی سے منسلک احمد خان نامی بزرگ شہری پیر کی رات پولیس کی حراست میں ہلاک ہوگئے ۔
خیبرپختونخواہ کے علاقے کوہستان میں تاریخ میں پہلی دفعہ چار خواتین مختلف حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں ۔ خواتین کے الیکشن کے میدان میں سامنے آنے کے بعد علماء کے ایک گروپ کی طرف سے خواتین کا الیکشن مہم چلانے کو غیر شرعی قرار دینے کا فتویٰ جاری کیا گیا ۔
شجاعت حسین کی بہن سمیرا الہی ، پرویز الہی کی بیوی قیصرہ الہی پی ٹی آئی کی حمایت سے الیکشن کی دوڑ میں شامل
Voicepk.net - 0
گجرات کے صوبائی حلقے پی پی 34 سے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی چھوٹی بہن سمیرا الہی اور این اے 64 سے پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کی بیوی قیصرہ الہی دنوں پہلی بار پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی سیاست میں داخل ہوئیں ہیں۔
گجرات کے صوبائی حلقہ پی پی اٹھائیس میں تین بھائی تین مختلف جماعتوں سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں
لاہور کے صوبائی حلقے پی پی 155 سے منیبہ انیس پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن 2024 میں حصہ لے کر 27 مرد امیدواروں کے مقابلے میں بھرپور مہم چلا رہی ہے اور اپنی جیت کے لیے پر امید ہیں۔
بونیر کے بس سٹاپ پر بیٹھےدو بزرگوں کی گفتگو کی ایک جھلک
ضلع کیچ کی سب تحصیل ہوشاپ سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ صوالی، ان کی زوجہ اور ان کے بیٹے مشتاق نے منگل کو تربت میں پریس کلب آکر پریس کانفرنس کی اور کہا کہ 23 جنوری کو کوئٹہ سے ان کے 27 سالہ بیٹے امام جان کو مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز نے لاپتہ کیا وہ بولان میڈیکل سینٹر میں نرسنگ کی سرکاری پوسٹ پر رات کی ڈیوٹی دے رہے تھے۔
بلوچستان کے علاقوں تجابان، ہوشاب اور سامی سے مبینہ طورپرسیکیورٹی فورسز کی طرف سے چار بلوچوں کو گرفتار کر کہ نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔