Home Blog Page 81
اتوار، جنوری ٢٨، کے روز پشتون تخفظ موومنٹ لاہور کے کارکنان اپنی پارٹی کے سربراہ، منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف لبرٹی چوک پر احتجاج کر رہے تھے- کچھ ہی دوراس ہی جگہ پہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بھی الیکشن مہم کے لئے آکھٹے ہوئے تھے جب پولیس نے کریک ڈاون کر کے پی ٹی ایم کے چھ اور پی ٹی آئی کےتقریبآ ۵٠ کارکنان کو گرفتارکر لیا ۔
لاہور میں اپنی نوعیت کا پہلا آرٹ شو جس میں کینسر کے مرض میں مبتلا آرٹسٹوں کے فن پاروں کی نمائش کی گئی ۔
ضلع کیچ کی سب تحصیل ہوشاپ کے دو مختلف دیہاتوں سے جمعہ کی رات گئے تین طالب علموں کی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے خلاف علاقہ مکینوں نے ہفتے کی صبح سے سی پیک شاہراہ ایم ایٹ کو تجابان کے قریب بلاک کردیا ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے بار بار حراساں کیے جانے پر دھرنا ختم کردیا اور کوئٹہ میں دوبار سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا
افغانستان کے صوبے کنڑ میں تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی مدرسے کی دستار بندی کی تقریب میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئی ۔
حالیہ دنوں میں نگران وفافی حکومت کی طرف سے محکمہ بحلی کے ملازمین پر یونین سازی پر پابندی عائد کرنے کی خبر سامنے آئی۔ واپڈ یونین کے رہنماوں کی یونین سازی پر پابندی کی صورت میں مزدور جدوجہد اور قانونی چارہ جوئی کرنے کا عندیہ۔
پاکستان کی   نگران  وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف ’سوشل میڈیا مہم‘ کی روک تھام اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے۔
اکتالیس سالہ شاندار صحافتی کرئیر رکھنے والے سینئر صحافی ، دانشور اور انسانی حقوق کے علمبردار بابر ایاز طویل علالت کے بعد آج صبح درفانی سے کوچ کر گئے ۔ وہ کافی عرصے سے پارکنسن کے مرض میں مبتلا تھے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں جرگے کے احکامات نہ ماننے پر سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پی کے 103 کے امیدوار اقبال وزیر سے جرگے کے حکم پر 20 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا اور زیر استعمال گاڑی نذز آتش کردی گئی ۔
کیا مستفی ہونے والے ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کاروائی کی جا سکتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو کیا عدلیہ مزید تقسیم کا شکار ہو جاے گی؟ اس حوالے سے پڑھیے ہماری خصوصی رپورٹ: